Al-Farooq, Shibli Nomani, Biography, الفاروق, شبلی نعمانی, سوانح حیات,
Al-Farooq, Shibli Nomani, Biography, الفاروق, شبلی نعمانی, سوانح حیات,
"الفاروق" (Al-Farooq)
مولانا شبلی نعمانی کی تصنیف ہے۔ جس میں انہوں نے حضرت عمررضی اللہ عنہ کی
سوانح حیات کو بیان کیا ہے۔"الفاروق" اب تک حضرت عمر کے بارے میں شائع
ہونے والی کتابوں میں سب سے بہترین کتاب سمجھی جاتی ہے۔ یہ کتاب دو حصوں پر مشتمل
ہے۔ پہلا حصہ سوانح حیات ہے۔ اِس کتاب کا آغاز ایک مقدمہ سے ہوتا ہے، جس میں اسلامی
تاریخ کے مختلف ادوار، اُن کی خصوصیات اور مؤرخین کے فرائض سے بحث کی گئی ہے، یورپین
مورخوں کی بے اعتدالی اور اسلام کے بارے میں اُن کے گمراہ کن نظریات کا ذکر بھی
ہے،اس سوانح کو مرتب کرنے میں شبلی نے نہ صرف ہندوستان کے جملہ ذخیرۂ معلومات کا
استعمال کیا بلکہ روم، شام اور مصر کے کتب خانوں کو بھی چھان مارا ہے، جس کا نتیجہ
اس حد تک کامیابی کی صورت میں نکلا کہ یہ اردو زبان کے لئے سرمایہ افتخار بن گئی۔
دوسرے حصے میں حضرت عمر کے کارناموں کا ذکر ہے۔جس میں ان کے علمی کمالات اور خاص
کر مجتہدانہ کارناموں کو بڑے ہی شرح و بسط سے بیان کیا گیا ہے۔ نیز ان کی فتوحات،
نظام حکومت، فوج داری اور پولس، صیغہ عدالت، شہروں کو آباد کرنا اور غلامی کے رواج
کو کم کرنا جیسے موضوعات پر تفصیل سے بات کی گئی ہے۔ زیر نظر کتاب
"الفاروق" کا دوسرا حصہ ہے۔
اس کتاب آیات بینات (Al-Farooq) کی میزبان محفوظ شدہ دستاویزات
کی تنظیم arvhive.org ہے جہاں سے
مندرجہ ذیل کڑیاں ملائی گئی ہیں اور اس کتاب کو اجازت نامہ Public Domain Mark 1.0کے تحت تقسیم
کرنے کا مکمل اختیار ہے۔ لائسنس کے کسی مسئلے یا معلومات کی صورت میں متعلقہ
میزبان تنظیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
نام کتاب، Book Name |
Al-Farooq آیات بینات |
مصنف، Author |
|
|
|
صفحات، Pages |
535 |
حجم،
Size |
31.50 MB |
ناشر(ان)، Publisher(s) |
|
مطبع، Printers |
|
|
|
Post a Comment
0 Comments