Faseeha by Razia Butt, فصیحہ از رضیہ بٹ, Novel, ناول,

 Faseeha by Razia Butt, فصیحہ از رضیہ بٹ, Novel, ناول, 


سائمہ کی بے پناہ مقبولیت کے بعد میں نے بہت جلد اپنا دوسرا ناول "فصیحہ" آپ کی خدمت میں پیش کر دیا ہے۔ اس ناول میں میں نے "سائمہ" سے بھی زیادہ محنت کی ہے۔ اور میری کوشش یہ رہی ہے کہ کہانی کسی بھی صورت تشنہ نہ رہے اور میرے قارئین اسے بار بار پڑھنے کے بعد بھی اتنے ہی لطف اندوز ہوں جیسے وہ پہلی بار پڑھ رہے ہیں۔ جب میرا ناول "سائمہ" چھپ کر مارکیٹ میں آیا گویا ایک ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ اخبارات و رسائل میں میرے نام سے ملتی جلتی دوسری خواتین مصنف نے میرے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا کہیں تو مجھے مقدمے کی دھمکیاں دی گئیں اور کہیں مجھے یہ کہا گیا کہ میری کتاب ضبط کر لی جائے گی!

 

مگر میں نے کسی بھی صورت حوصلہ نہ ہارا۔ اور یہ میرے اور میرے پبلشر جناب بلیغ الدین جاوید مالک ایسٹرن پبلشرز کا عزم ہی تھا جس نے ہمیں فصیحہ آپ کے ہاتھوں پہنچانے کا اہتمام کیا اس تمام تگ و دو میں کسے کامیابی نصیب ہوئی اس کا فیصلہ آپ خود کیجئے کیوںکہ کتاب آپ کے ہاتھ میں ہے اور یہ ہماری کامیابی کی سب سے بڑی دلیل ہے۔


Read Novel

Post a Comment

0 Comments