Kuliyat-e-Iqbal, Iqbal Acadmy, Poetry, کلیات اقبال, اقبال اکادمی, شاعری,

 Kuliyat-e-Iqbal, Iqbal Acadmy, Poetry, کلیات اقبالاقبال اکادمیشاعری,

Kuliyat-e-Iqbal, Iqbal Acadmy, Poetry, کلیات اقبال, اقبال اکادمی, شاعری,


Kuliyat-e-Iqbal, Iqbal Acadmy, Poetry, کلیات اقبال, اقبال اکادمی, شاعری,

 

"کلیات اقبال" ان کے شعری مجموعوں کا اجتماع ہے، جس میں بانگ درا، بال جبریل ، ضرب کلیم اور ارمغان حجاز (حصہ اردو) کویک جگہ جمع کر دیا گیا ہے۔ اقبال کے قارئین کی کثرت ہند و پاک میں اس قدر ہے کہ بہت کم شعرا کو یہ شرف حاصل ہے۔ کلیات، اقبال کی غزلوں اور نظموں سے بھرپور ہے اور اقبالیات کا ایک نظر میں مطالعہ کرنے کے لئے کافی۔ اقبال یقینا ان شعرا کی فہرست میں آتا ہے جن کو سمجھنا کار آسان نہیں کیوں کہ کہیں پر وہ فطرت کا ترجمان بن کر نمودار ہوتا ہے تو کہیں انقلابی شاعر کی حیثیت سے ہاتھ میں مشعل لئے خوشہ گندم جلانے کی بات کرتا ہے۔ کہیں وہ اسلامیات کا درس دیتا ہے تو کہیں پر اس کی حالت زار کا تمسخر اڑاتا ہوا نظر آتا ہے۔ کہیں پر وہ تصوف کی تعلیم سے لبریز نظر آتا ہے تو کہیں اس سے متنفر۔ کہیں اس کو مغربی تعلیم سے وحشت ہے تو کہیں اس سے محبت۔ کہیں پر وہ ہندوستان کو جنت نشاں کہتا ہے تو کہیں اس کی ویرانی پر ماتم کناں نظر آتا ہے۔ کبھی وہ بچوں کے گیت گاتا ہے تو کہیں عشق کی آخری سرحد پر جاکر کہتا ہے کہ، "ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں ۔" اقبال اپنی ہر تخلیق میں ایک نئے رچاو بساو کے ساتھ آتا ہے اور کچھ درس و تدریس کرتا ہے اور قاری کو جھنجھوڑ کر واپس ہو جاتا ہے۔ الغرض اقبال کی شاعری کثیر الجہات موضوعات خود میں پنہا کئے ہوئے ہے۔ اس کا مطالعہ اردو ادب کے طالب عالم کو ہی نہیں بلکہ ہر انسان کو کرنا چاہئے اور ان کی تعلیمات کو برائے کار لاکر ایک نئے جہان کی تخلیق کرنے کی سعی کرنی چاہئے۔

 

 ‘’اقبال کی شاعری تصوّرات کی شاعری ہے۔ لیکن جو صفت تصوّرات کو شاعری بناتی ہے وہ یہ ہے کہ اقبال تشبیہوں، استعاروں اور مخصوص علامتوں کے ذریعہ اپنے افکار کو مخصوص شکل میں پیش کرتے ہیں جس کا  تقاضہ ہے کہ  افکار کے حسّی متبادل تلاش کئے جائیں تا کہ افکار کو جذبہ کی سطح پر لایا جا سکے اور فکر محض خشک فکر نہ رہ کر اک حسّی اور ذہنی تجربہ بن جائے اور اک مخصوص نوعیت کے ادراک کی شکل اختیار کر لے۔ یہی بات کم و بیش علامتوں کے انتخاب میں بھی سامنے آتی ہے۔"

 

اس کتاب کلیات اقبال (Kuliyat-e-Iqbal) کی میزبان محفوظ شدہ دستاویزات کی تنظیم  arvhive.org ہے جہاں سے مندرجہ ذیل کڑیاں ملائی گئی ہیں اور اس کتاب کو اجازت نامہ CC0 1.0 Universal کے تحت تقسیم کرنے کا مکمل اختیار ہے۔ لائسنس کے کسی مسئلے یا معلومات کی صورت میں متعلقہ میزبان تنظیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 



نام کتاب، Book Name

Kuliyat-e-Iqbal

کلیات اقبال

مصنف، Author

Iqbal Acadmy

اقبال اکادمی

 

 

صفحات، Pages

758

حجم، Size

10.90 MB

ناشر(ان)، Publisher(s)

 

مطبع، Printers

 

 

 

Read Book – Kuliyat-e-Iqbal

Download Book – Kuliyat-e-Iqbal

 


Post a Comment

0 Comments