Ihya-ul-Uloom Urdu, Muhammad bin Ghazali, احیائ العلوم اردو , محمد بن غزالی, دعوت اسلامی, Dawt-e-Islami,
Ihya-ul-Uloom Urdu, Muhammad bin Ghazali, احیائ العلوم اردو , محمد بن غزالی, دعوت اسلامی, Dawt-e-Islami,
امام
محمد غزالی کی شہرہ آفاق تصنیف احیاء العلوم ظاہری وباطنی علوم پرمشتمل
اوراصلاحِ نفس کرنے والی ایک مایہ ناز کتاب ہے جس کی تعریف میں بڑے بڑے ائمہ رطبُ
اللسان ہیں جیسا کہ، سیِّدنا امام سبکی علیہ ارشاد فرماتے ہیں :
- احیاء العلوم ان کتب میں سے ہے جن کی حفاظت اور اشاعت
مسلمانوں پرلازم ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مخلوق ہدایت یافتہ ہوجو بھی اس کتاب
میں غور کرتا ہے خوابِ غفلت سے بیدارہو جاتا ہے۔
- آپ نے مزید فرمایا:
- اگر لوگوں کے پاس احیاء العلوم کے علاوہ اہل علم کی کوئی
کتاب نہ رہے تو یہی اُن کے لیے کافی ہے۔ مَیں فقہا کی تصنیفات میں نظر وفکر
اور نقل واثر کے اعتبار سے اِس کتاب کی مثل کوئی کتاب نہیں پاتا۔
اس کتاب کے چار حصے ہیں۔
1.
حصہ اول عبادات سے موسوم
ہے : یہ جزء یا رکن ان دس ابواب پر مشتمل ہے۔ کتاب العلم - کتاب العقائد - کتاب
اسرار طهارت - کتاب اسرار صلوة - کتاب اسرار زکوة - كتاب الصيام - کتاب الحج -
کتاب آداب تلاوت قرآن - کتاب الاذکار والدعوات - کتاب الاورادفی الاوقات!
2.
حصہ دوم عادات سے موسوم
ہےیہ رکن دوم احیاء العلوم کا دفتر دوم ان ابواب پر مشتمل ہے ہر باب کو علامہ نے
رکن اول کے ابواب کی طرح کتاب سے موسوم کیا ہے۔ کتاب الآداب والاكل۔ کتاب آداب
النكاح - کتاب احکام و کسب - کتاب الحلال و الحرام کتاب آداب الصحبہ والمعاشرہ -
کتاب الکسب۔ کتاب آداب السفر۔ کتاب السماع والوجد۔ کتاب امربالمعروف والنہی عن
المنکر اور کتاب آداب المیشت و الاخلاق النبوت۔
3.
حصہ سوم مہلکات سے
موسوم ہے :- اس جزء یا رکن کے تحت زیادہ تر ان مباحث کو بیان کیا ہے جن کا تعلق
اخلاقیات سے ہے یعنی شرح عجائبات قلب ریاضت نفس‘ آفات شهوت آفات زبان آفات غضب
(حقد وحسد) آفات مال و بخل مذمت جاہ وریاء مذمت کبروعجب اور مذمت غرور
4.
حصہ چہارم منجیات سے
موسوم ہے: سے موسوم ہے اور اس کے ذیلی عنوانات یہ ہیں : (یہ حصہ اخلاق صوفیہ اور
صفات صوفيہ سے متعلق ہے یعنی توبہ - شکرو صبر خوف - دعا۔ فقر - زهد - توكل۔ محبت -
شوق - انس - رضا۔ صدق - اخلاص - مراقبہ - محاسبہ - تفکر اور ذکر موت-
Post a Comment
0 Comments