Iqbal ka Elm-e-Kalam by Ali Abbas Jalalpuri, اقبال کا علم کلام، علی عباس جلالپوری

Iqbal ke ilm-e-Kalam, Syed Ali Abbas Jalapuriاقبال کا علم کلامسید علی عباس جلالپوری,

Iqbal ka Elm-e-Kalam by Ali Abbas Jalalpuri, اقبال کا علم کلام، علی عباس جلالپوری

 

اقبال ایک عظیم شاعر ہیں ان کی شاعری دنیائے ادب کا گراں بہا سرمایہ ہے۔ جہاں تک ان کے فکرو نظر کا تعلق ہے وہ ایک متکلم ہیں کیونکہ انہوں نے بھی مشاہیر متکلمین اشعری، غزالی، رازی وغیرہ کی طرح مذھب کی تطبیق معاصر علمی انکشافات سے کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس اجمال کی تفصیل تالیف زیر نظر کتاب "اقبال کا علم کلام" (Iqbal ka Ilm-e-Kalam ) کے پہلےبابم میں ملےگی۔دوسراباب علم کلام کا تاریخی و فکری پس منظر پیش کرتا ہے۔ تیسرے اور چوتھے ابواب میں اقبال کی الہیات سے بحث کی گئی ہے۔ پانچویں اور چھٹے ابواب میں ان کی وجدانیت اور رومانیت کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ ساتویں باب میں تاویلات اقبال کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اور اس کے بعد علم کلام کے اثرات کا ذکر کیا گیا ہے۔ آخر میں تصریحات کے زیر عنوان ان فلسفیانہ تحریکوں اور اصطلاحات کی تشریح کی گئی ہے جن کا تعلق بالواسطہ یا بلا واسطہ اس کتاب کے مطالب و مندرجات سے ہے۔ امید ہے ک ان تصریحات کی اغواصی ان اصحاب کے لئے سہولت فہم کا باعث ہو گی جنہیں فلسفے کے مطالعے کا موقع نہیں ملا۔ لیکن جو فلسفے کے حوالے سے اقبال کے افکار کو سمجھنے کے آرزو مند ہیں اس کتاب "اقبال کا علم کلام" (Iqbal ka Ilm-e-Kalam) کے ابواب سلسلہ وار سہ ماہی "ادبی دنیا" میں چھپ چکے ہیں۔

جو عذاب یا وبال عربی معاشرے پر باہر سے نازل ہوئے ان سے بھی زیادہ تباہ کن مصیبت یہ تھی کہ اس معاشرے کی اندرونی قوت تخلیق اور جوش مہمات سرد پڑ گیا تھا۔ پر جوش ذہنی شوق، تجسس جو عہد ماسبق کی خصوصیت بنا ہوا تھا اور اس کے ساتھ حوصلہ مندی کی مسرت مذھبی عقائد اور مرکزیت ک سخت دباؤ سے گھٹ کر رہ گئی تھی۔ نجلا عز الدین

 

 

نام کتاب، Book Name

Iqbal ke ilm-e-Kalam

اقبال کا علم کلام,

مصنف، Author

Syed Ali Abbas Jalalpuri, سید علی عباس جلالپوری

Edition, ایڈیشن

 

صفحات، Pages

248

حجم، Size

25.50 MB

ناشر(ان)، Publisher(s)

Takhleeqat, Lahore

تخلیقات، لاہور

مطبع، Printers

 

 

 

Read Book – Iqbal ke ilm-e-Kalam

Download Book – Iqbal ke ilm-e-Kalam


 

Post a Comment

0 Comments