Fatawa Rasheedia, Rasheed Ahmad Gangohi, Fatawa, فتاوی رشیدیہ, رشید احمد گنگوہی, فتاوی,

 Fatawa Rasheedia, Rasheed Ahmad Gangohi, Fatawa, فتاوی رشیدیہ, رشید احمد گنگوہی, فتاوی, 


فتاوی رشیدیہ فقیہ النفس حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی صاحب نور اللہ مرقدہ کی ایک عمدہ تصنیف ہے ۔ کتاب اور صاحب کتاب دونوں کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ اہل علم خصوصا اصحاب فتاوی کے ہاں فتاوی رشیدیہ اور فقیہ النفس حضرت گنگوہی صاحب نوراللہ مرقدہ کا جو مقام ہے وہ محتاج بیان نہیں۔ برصغری پاک و ہند ک اندازا ہر دارا لافتاء میں اس کتاب سے استفادہ کیا جارہا ہے۔ استاذ الاساتذہ حضرت اقدس مولانا عبد المالک شاہ چاغوی صاحب دامت برکاتہم  نے تقریبا ایک سال قبل بندہ کو فتاوی رشیدیہ پر تخریج کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس وقت تو بندہ کا رجحان اس کام کی طرف نہ ہوا لیکن اس کے چند دنوں بعد میرا بھی دلی میلان اس کام کی طرف ہوا۔ تو اسکے بعد میں نے استخارہ کیا الحمد اللہ استخارہ کرنے کے بعد بندہ کا دلی رجحان اس کام کی طرف پختگی کے ساتھ مبذول ہوا۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے میں نے اس کام کو شروع کیا اور اس کے ساتھ میں اپنے دونوں اساتذہ حضرت مولانا عبد المالک شاہ چاغوی صاحب اور مولانا مفقی محمد قاسم شاہ کا تہہ دل سے شکر گذار ہوں کہ انہون نے اس کام میں کافی حد تک بندہ کی رہنمائی کی۔


LINK  - Part 01/02

LINK - Part 02/02


Post a Comment

0 Comments