Qanoon Mufrid Aza, Hakim Zafrullah, Medicine, قانون مفرد اعضاء, طب, حکیم ظفر اللہ,
Qanoon Mufrid Aza, Hakim Zafrullah, Medicine, قانون مفرد اعضاء, طب, حکیم ظفر اللہ,
علم
الطب، تشخیص و علاج کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنی کہ بنی نوع انسان کی اپنی تاریخ۔
حکمت کے معنی ہیں دانائی اور الحکمت کو علم التشخیص و علاج کے معانی بھی غالبا اسی
لئے پہنائے گئے ہیں کہ یہ ایک ایسی عقل اور دانائی ہے جو جسمانی و روھانی آزار،
بگاڑ اور فساد صحت کے اسرار و اسباب تک بھی پہنچتی ہے اور پھر اس کی اصلاح اور
درستی کی تدبیر بھی اختیار کرتی ہے۔ ہر علم اپنے ارتقاء کی منزلیں طے کرتے کرتے کہیں
کا کہیں پہنچ گیا ہے۔ مثلا آج سے کچھ عرصہ پہلے صرف آواز کو محفوظ کر لینے اور پھر
اسے جب جی چاہے سن لینے کو ایک محیر العقول کام یا ایجاد سمجھا جاتا تھا۔ جبکہ آج
طویل فاصلے سلکی شعاعوں کی مدد سے غیر مرئی ارتباط کے وسیلے سے نہ صرف بولنے والے
کی آواز ہی سنی جا سکتی ہے بلکہ اسے دیکھا بھی جا سکتا ہے۔ آج سے کچھ عرصہ بعد اسی
میدان میں اور کیا کیا حیران کن صورتیں سامنے آئیں گی؟ اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ خوب
سے خوب تر کی تلاش کا جذبہ ارضی و سماوی، فلکی و کائناتی ماحول میں نت نئے نئے
عجائب وغرائب ظاہر کر رہا ہے اسرار منکشف ہو رہے ہیں اور بھید کھل رہے ہیں۔ اسی
طرح علم الطب کا عالم ہے۔ تاریخ طب کا مطالعہ کرین تو اس میں جھاڑ پھونک، جادو،
منتر، ٹونے ٹوٹکوں کے دور بھی ملتے ہیں اور جڑی بوٹیوں، شجر و حجر تک محدود و محیط
علاج کے زمانے بھی۔
Post a Comment
0 Comments