Halfia Mujarrabat, Hakim Abdullah, Medicine, حلفیہ مجربات,حکیم عبد اللہ, طب, Medicine Practice,

 Halfia Mujarrabat, Hakim Abdullah, Medicine, حلفیہ مجربات,حکیم عبد اللہ, طب, Medicine Practice,




مجربات جمع ہے مجرب کی۔ مجرب کے معنی ہیں تجربہ میں آیا ہوا۔ اصطلاح اطباء میں مجرب نسخہ وہ ہوتا ہے جس کو آزما کر مفید پایا جاچکا ہو۔ اس لئے کس قدر جاذب توجہ تھا یہ عنوان اور کسی قدر مفید تھا یہ جملہ آج کی نااہل اور دروغ گو شخصوں کی مبالغہ آرائیوں سے اس قدر بدنام ہو گیا ہے کہ ہر سنا سنایا نسخہ اور من گھڑت اجزاء کا مرکب بھی مجربات کے نام سے اور مفید عنوان کے تحت لکھا جاتا ہے۔ بنا بریں اس نام میں اب کوئی جاذبیت اور افادیت باقی نہیں رہی۔ مگر آخر اس کا کیا علاج کہ ایک شخص کے تجربہ سے دوسرے شخص کو مستفید کرنا اور دوسروں کی آزمائشوں سے خود کو فیضیاب کرناایک ضروری فرض ہے۔ اس سے عمر عزیز کی بہت سی بچت ہو جاتی ہے۔ جس نسخہ کے تجربہ پر ہم اپنی عمر کے چند ماہ یا چند سال خرچ کر کے صحیح یا غلط ہونے کا فتوی لگائین گے اگر کسی صاحب کے تجربہ کا نچوڑ ہمیں مل جائے تو بس اس میں ایک گھنٹہ میں وہ معلومات حاصل کر لیں گے جن پر ہمارے کئی سال ختم ہو جاتے ہیں۔ بہر حال تجربہ شدہ نسخہ کا مل جانا ایک آیۃ رحمت، ایک غیر مترقبہ نعمت سے کم نہ تھا۔ مگر یہ گل گلاب ایسی نزھت افزاء اور رنگ و بو سے مہکتی ہوئی نعمت دروغ گوئی اور مبالغہ آرائیوں کے کانٹوں میں الجھ کر رہ گئی ہے۔


Download

Post a Comment

0 Comments