Phoolon se Elaj, Hakim Abdullah, Medicine, پھولوں سے علاج, حکیم عبد اللہ, طب, Treatment from Flowers,
Phoolon se Elaj, Hakim Abdullah, Medicine, پھولوں سے علاج, حکیم عبد اللہ, طب, Treatment from Flowers,
پھولوں
سے علاج میں جن پھولوں کے ذریعے سر سے پاؤں تک کے تمام امراض کا علاج بیان کیا گیا
ہے۔ ان کا مختصر تعارف پیش خدمت ہے۔ 1۔ آک: آک کے پھول گچھے کی شکل میں لگتے ہیں۔
ان کی رنگت باہر کی طرف سے سفید اور اندر کی جانب سرخی مائل بنفشی رنگ کے ہوتے ہیں
پھول عین درمیان میں ہو بہو لونگ کی شکل ہوتی ہے جس کو آک کا لونگ یا قرفل مدار
کہتے ہیں۔ یہ بڑے کام کی چیز ہے۔ اس میں آک کے سب اجزاء سے کم زہر ہوتی ہے۔ 2۔ آم: اس پر خاص قسم کی خوشبو لیے ہوئے پیلے
رنگ کے پھولوں کے گچھے لگتے ہیں جنہیں لوگ بور کہتے ہیں۔ یہ پھول ہیں۔ یہ پھول
ماگھ سے چیت تک لگتے ہیں ان کی خوشبو ہوا میں سائیت کر جاتی ہے تو نہایت بھلی
محسوس ہوتی ہے۔ 3۔ انار : اس کے پھولوں کا
رنگ سرخ ہوتا ہے اور دو د و کی تعداد میں اکٹھے لگتے ہیں۔ جب پھول جھڑ جاتے ہیں تو
درخت پھل دینے لگتا ہے۔ انار دشتی کو صرف پھل لگتا ہے جسے گلنار کہتے ہیں۔ 4۔
املتاس: چیت اور بیساکھ کے مہینے میں ایک فٹ سے دو فٹ لمبے پیلے پھولوں کی شاخ
نکلتی ہے۔ پت جھڑ کے دنوں میں بھی کبھی کبھار پھول نکل آتے ہیں۔ 5۔ بابونہ: بابونہ
کو تین قسم کی پھول لگتے ہیں اورپھولوں کی رنگت کی بنا پر ہی اسے تین اقسام میں تقسیم
کیا گیا ہے۔
Post a Comment
0 Comments