Kitab Parhaiz-e-Ghiza, Hakim Abdullah, Medicine, کتاب پرھیزوغذا, حکیم عبد اللہ, طب, Diet,

 Kitab Parhaiz-e-Ghiza, Hakim Abdullah, Medicine, کتاب پرھیزوغذا, حکیم عبد اللہ, طب, Diet,



پرھیزوغزا کے سلسلے میں بالعموم معالج حضرات مریضوں کو ایک رٹی رٹائی بات بتلا دیتے ہیں۔ مثلا:"ہر قسم کی ترش اور تیل کی بنی ہوئی اشیاء سے پرھیز رکھیں اور مونگ کی دال کھلائیں" حالانکہ اصول طب کے ماتحت ہر مریض کو اس کے مرض کی نوعیت کے اعتبار سے کافی غور خوض کے بعد مفید اور مضر غذاؤں سے آگاہ کرنا چاہئے۔ اس غرض کے لئے مولانا حکیم محمد عبد اللہ نے بری محنت و تحقیق کے بعد زیر نظر کتابچہ مرتب کیا ہے۔ اس رسالہ میں پہلے مختلف امراض کے اعتبار سے مضر اور مفید غذاؤں کی فہرست درج کی گئی ہے اس کے بعد عام اور اہم غذاؤں کے خواص کی با اعتبار اجناس مجمل تشریح کی گئی ہے۔ ہمارے خیال میں اگر ہم یہ دعوی کریں تو بے جا نہ ہو گا کہ مریض حضرات کو پرھیز و غذا کے بارے میں سائنٹیفک معلومات دینے کی کوشش آج تک کسی طبی ادارہ کی طرف سے نہیں ہوئی اور اس ضمن میں کتاب پرھیزوغذا طبی دنیا میں پہلے کوشش ہے اور اپنی افادیت کے اعتبار سے بھی شاید منفردویگانہ ہے۔ ہمیں کامل امید ہے کہ ہماری یہ ناچیز سعی مشکور ہوگی اور یہ کتابچہ مخلوق خدا کے لئےایک مفید ثابت ہوگا۔ ہم نے ہر چند کوشش کی ہے کہ اس رسالہ میں زیادہ سے زیادہ اشاء خوردنی کا تذکرہ آجائے لیکن ظاہر ہے کہ خالق کائنات نے اپنے پیارے انسان کے لئے جو انواع و اقسام کی غذائی نعمتیں پیدا کر رکھی ہیں ان سب پر احاطہ پانا ممکن نہیں۔ اور خصوصا ایک مختصر سے رسالہ کی محدود فضا تو ایسی وسعت کی ہر گز متحمل نہیں ہو سکتی۔

Download

Post a Comment

0 Comments