Jari Bootian or un Ke Ajeeb o Ghareeb Fawaid, Hakim Abdullah, Medicine, جڑی بوٹیاں اور ان عجیب و غریب فوائد, حکیم عبد اللہ, طب,

 Jari Bootian or un Ke Ajeeb o Ghareeb Fawaid, Hakim Abdullah, Medicine, جڑی بوٹیاں اور ان عجیب و غریب فوائد, حکیم عبد اللہ, طب, 


نباتات انسانی صحت کے لئے ایک بے بہا خزانہ ہے۔ گو لوہا، چاندی، سونا، پارہ، تانبہ وغیرہ بھی انسانی صحت کے بہت کچھ ذمہ وار ہیں۔ لیکن فی الحقیقت فطرۃ انسان غذا یا دوا کے طور پر ان مذکور الصدر اشیاء کے خواص کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ لہذا قدرت خداوندی نے ایک نیا انتظام یہ فرمایا ہے کہ خود رو جڑی بوٹی کو مختلف قسم کی دھاتوں سے متاثر بنا کر دنیا کو مطلع فرما دیا۔یہی وجہ ہے کہ انسان کے جسم سے کوئی نباتاتی مادہ خارج ہو جاتا ہے تو وہ بیمار ہو جاتا ہے اور جب وہی نباتاتی مادہ انسان کو کھلایا جاتا ہے تو وہ کمی پوری ہو کر انسان تندرست ہو جاتا ہے۔ دوسری مناسبت انسان کے ساتھ نباتات کو یہ ہے کہ نبات میں بھی روح موجود ہے اور خون کا دوران پایا جاتا ہے۔ نیز آب و ہوا سے مثل انسان کے نباتات کا متاثر ہونا مسلم ہے۔ نیز نرو مادہ بھی نباتات میں موجو ہیں اور مادہ کا نر کے نطفہ سے حاملہ ہونا ناقابل انکار ہے۔ اور خدائے پاک نے فرمایا ہے کہ ہم نے آدم کو ہر چیز کے نام بتلا دیےہیں۔ اس سے صاف طور پر نتیجہ نکلتا ہے کہ نام مع خواص آدم کو بتلائے گئے ہیں۔ گویا آدم کے اندر یہ استعداد ہے کہ اشیاء کے نام معہ صفات دریافت کرے۔ اس کے بعد خدائے پاک نے یہ بھی فرمایا ہے کہ ہم نے ہر چیز کو آدم کا مسخر کردیا۔ تسخیر اور غلامی ایک دوسرے کے مترادف ہیں۔ گویا انسان اگر چاہے تو ہر چیز کو غلام بنا کر اپنی خدمت لے۔ سب سے بڑی خدمت جو انسان کو درکار ہے وہ تندرستی کی خدمت ہے۔ اگر کوئی شخص اس قوت کا حامل ہے کہ وہ انسان کو اشیاء اور نباتات کی تسخیر سے اچھا اور تند رست کر سکتا ہے۔


Post a Comment

0 Comments