Parkash Buti, Medicine, پرکاش بوٹی, طب,

 Parkash Buti, Medicine, پرکاش بوٹی, طب, 



ہر ملک کی ضروریات کے مطابق قدرت نے ہر ملک میں چیزیں پیدا کی ہیں لیکن ہندوستان کے لئے تو قدرت نے خاص فیاضی کی ہوئی ہے۔ اس ملک کی جڑی بوٹیاں جہاں ہندوستانیوں کے لئے خاص طور پر مفید ہیں، وہاں دنیا کے ہر ملک کے لئے بھی از حد مفید اور کار آمد ہیں، اور اسی لئے ہر ملک والے ہندوستان کی ہرقسم کی جڑی بوٹیاں منگا کر ان سے اپنے اپنے طریقہ سے ادویات تیار کر کے دنیا بھر کی منڈیوں میں ان تجارت کر رہے ہیں۔ حالانکہ یہ ہندوستان کی خوش قسمتی ہے کہ یہ جڑی بوٹیاں اس کی اپنی پیداوار ہیں۔ لیکن پھر بھی افسوس ہے کہ تقریباً پانچ کروڑ روپیہ سالانہ غیر ملکی لیبارٹریوں اور کیمسٹوں کی بھینٹ چڑھ جاتا ہے۔

 

یہ ہماری بدقسمتی ہے جو ناواقفیت کے باعث ان ہی اپنی ہندوستانی جڑی بوٹیوں سے تیار شدہ دوائیاں جو کہ غیر ملکوں سے بن کر آتی ہے جو کہ یورپ والے ہمارے ملک ہندوستان سے کوڑیوں کے بھاؤ خریدتے ہیں جن کی قیمت اتنی گراں ہوجاتی ہے کہ لوگ سونا اور موتی کے عوض خریدتے ہیں۔ مثلاً آپ اندرائن بوٹی کو ہی لے لیجئے جو کہ ہندوستان (بھارت) میں ہر جگہ اور کافی ملتی ہے۔ یہاں تک کہ بالکل مفت اور منوں اکٹھی کی جاسکتی ہے جس سے سینکڑوں بیماریوں کا علاج بخوبی کیا جاسکتا ہے۔ لیکن جب یہ ہی اندرائن ہندوستان سے نکل کر یورپ پہنچ کر پھر ہندوستان واپس آتی ہے تو "ایکسٹریکٹ کالی سنتھ" اور پلولی کالوسنتھی" کے نام سے ہزاروں روپیہ کی فروخت ہونے لگتی ہے۔



 Download

Post a Comment

0 Comments