50 Sadri Mujarrabat, Ved Jagan Nath, Medicine, 50 صدری مجربات, وید جگن ناتھ, طب,

50 Sadri Mujarrabat, Ved Jagan Nath, Medicine, 50 صدری مجربات, وید جگن ناتھ, طب, 


در اصل میں نے یہ پچاس مجربات طبی جواہرات طبع دوم میں درج کرنے کے لئے منتخب کئے تھے لیکن بعض ازاں سوچا کہ نئے ایڈیشن میں اس قدر زیادہ تعداد میں بالکل نئے مجربات درج کرنا طبع اول کے خریداروں سے سراسر نا انصافی ہو گی۔  دو چار مجربات ہوتے تو کوئی بات نہیں تھی اس لئے ان کے اندراج کا ارادہ ترک کر دیا لیکن مجھے اپنے ناظرین کرام کو ان مجربات سے محروم رکھنا بھی گوارہ نہیں ہوا۔ چنانچہ اس لئے ان مجربات کو ایک دوسری کتاب کی صورت میں پیش کرتا ہوں تاکہ اس سے سب حضرات یکساں طور پر مستفید ہو سکیں۔ یہ کوئی معمولی ۔۔ من گھڑت ۔۔ سنے سنائے یا ادھر ادھر سے بٹورے ہوئے نسخہ جات نہیں ہیں بلکہ میرے ذاتی۔ میرے معزز دوستوں اور مہربانوں کے سینہ کے راز ہیں۔ بیش تر نسخہ جات وہ ہیں جو کہ تیار کر کے کثیر مقدار میں فروخت کئے جا رہے ہیں۔ اور ہزاروں لوگ ان سے آئے دن فائدہ اٹھا رہے ہیں۔



 Download

Post a Comment

0 Comments