Khushk Mewa Jaat se Elaj, Hakim Muhammad Azam Sufi, Medicine, خشک میوہ جات سے علاج, حکیم محمد اعظم صوفی, طب,

 Khushk Mewa Jaat se Elaj, Hakim Muhammad Azam Sufi, Medicine, خشک میوہ جات سے علاج, حکیم محمد اعظم صوفی, طب, 




لیموں، آب حیات ۔ لیموں قدرت کا گراں قدر عطیہ ہے۔ ماہرین حیات نے لیموں کو اکسیر کہا ہے۔ جگر کی ساری خرابیوں کو دور کرنے کے لیے لیموں آب حیات ہے۔ جو لوگ لیموں کے استعمال کو اپنا معمول بنا لیتے ہیں وہ کبھی پیٹ اور معدہ کے امراض کا شکار نہیں ہوتے۔ دل اور جگر کے جتنے مرض ہیں ان سب میں لیموں بے حد فائدہ مند ہیں۔ لیموں خون کو صاف کر دیتا ہے، چہرے کی رنگت نکھار دیتا ہے۔ دل دھڑکتا ہو تو اس تکلیف کے ازالہ کے لئے لیموں کا استعمال بے حد سود مند ہے۔ آدھے گلاس پانی میں ایک لیموں کا رس نچوڑ کر ناشتہ سے پہلے پی لینے سے بہت سست جگر بھی صحیح کام کرتے ہیں۔  بدہضمی کے ازالے کہ لیے کھانا کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے پانی کا ایک گلاس جس میں لیموں کا رس ملایا گیا ہو معجزہ نما اثر رکھتا ہے۔

 

جو لوگ اس عمل کو اپنا معمول بنا لیتے ہیں انہیں کبھی بد ہضمی کی شکایت نہیں ہوتی۔ نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک لیموں نچوڑ کر پی لینا اپنا معمول بنا لیا تو لیموں کی معجزہ نمائی دیکھ کر آپ حیران ہو جائیں گے۔  گلے میں کسی طرح کی تکلیف ہو تو ایک کاغذی لیموں کا رس اور اتنا ہی شہد ملا کر چاٹنے سے آرام آجاتا ہے۔ نشاستہ اور پروٹین کو ہضم کرنے کے لئے بے حد فائدہ بخش ہے۔  معدہ میں ترشی کی کمی کی وجہ سے ہاضمہ خراب ہو تو لیموں بہت فائدے مند ہوتا ہے۔ قروح معدہ اور درد شکم لیموں کے رس کو دودھ میں ملا کر نہار منہہ پیا جائے تو دوسری دواؤں سے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔

Download

Post a Comment

0 Comments