Khazinat-ul-Mujarbat, Pandat Kirshan Kanor Sharma, Medicine, خزینۃ المجربات, پنڈت کرشن کنور شرما, طب,
Khazinat-ul-Mujarbat, Pandat Kirshan Kanor Sharma, Medicine, خزینۃ المجربات, پنڈت کرشن کنور شرما, طب,
پنڈت کرشن کنور دت شرما اپنے استاد محترم جناب حکیم محمد
عبد اللہ مرحومؒ کی طرح نسخہ جات کو چھپانا گناہ سمجھتے تھے۔ اسی لیے ان کے
زیر نگرانی شائع ہونے والا رسالہ "آب حیات" ایک معمولی قصبہ ٹوہانہ سے
شائع ہونے کے باوجود پورے بر صغیر میں مشہور ہو گیا۔ جو شہرت اس رسالہ کو نصیب ہوئی
وہ کم ہی کسی اور کے حصہ میں اس کی 1939ء میں پنڈت صاحب 26 سال کی عمر میں وفات
پاگئے تو رسالہ بند ہو گیا۔
لیکن نصف صدی گذرنے
کے باوجود شائقین طب ان پرچوں کی تلاش میں ہیں۔ ہم نے 1935ء سے 1937ء تک کے رسالہ
آب حیات کے اہم نسخہ جات کو بمع تصدیقات آپ کی خدمت میں پیش کر دیا ہے۔ اس کا
دوسرا حصہ بھی مرتب کر کے جلد آپ کی خدمت میں پیش کریں گے۔ ہمارا روز مرہ کا
مشاہدہ اس بات کا گواہ ہے کہ دنیا میں جس قدر لوگ ضعف باہ کی شاکی ہیں اسی قدر کسی
اور مرض کے ہاتھوں نالاں نہیں ہیں۔ کتابون اور رسالوں میں آئے دن نئے نئے نسخے اور
مجربات خاص، بھی اس شکایت کو رفع کرنے کے لئے شائع ہوتے رہتے ہیں۔ مگر اب تک اس
مرض کا کوئی خاص طور پر کامیاب نسخہ ہماری نظروں سے نہیں گذرا۔
اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ ہر مرض کے اسباب و علامات مرض میں بے حد تفاوت ہوتا
ہے۔ اس لئے کوئی ایک نسخہ سب جگہ خاص طور پر کامیاب ہونا دشوار نظر آتا ہے۔ بے
شمار تجربات کے بعد مندرجہ ذیل نسخہ ہم نے نہایت مفید پایا ہے۔ ۔۔۔۔۔
Post a Comment
0 Comments