Khawateen ke Masail, خواتین کے مسائل,

 Khawateen ke Masail, خواتین کے مسائل, 


خواتین میں پائی جانے والی چند غلط باتیں۔

 1۔ عام ناواقف اور ان پڑھ عورتوں میں یہ مشہور ہے کہ جب تک چلہ یعنی چالیس دن یا سوا مہینہ نہ گزر جائے، زچہ پاک نہیں ہوتی۔ یہ محض غلط ہے بلکہ جس دن خون بند ہوجائے اسی دن غسل کر کے نماز، روزہ شروع کر دے۔ (بہار شریعت)۔

  2۔ بعض عورتوں کو جب حیض آتا ہے تو وہ خون بند ہوجانے کے باوجود اپنے دنوں کی گنتی پوری کرتی ہیں یعنی اگر وہ سات دن میں پاک ہوتی ہیں اس مرتبہ پانچ دن خون آکر بند ہو گیا مگر وہ سات دن پورے ہونے کا انتظار کرتی رہیں تو یہ سخت منع ہے۔ جس دن خون بند ہوجائے اسی دن غسل کر کے نماز شروع کر دیں۔ (فتاوی رضویہ)۔

  3۔ حیض و نفاس والی عورت نیاز وغیرہ کا کھانا بھی پکا سکتی ہے اور کھا بھی سکتی ہے۔ مثلاً حضور غوث پاک کی گیارویں اور 22 رجب شریف کی نیاز وغیرہ میں اکثر خواتین حیض و نفاس والی کو نہ تو نیاز پکانے دیتی ہیں اور نہ ہی انہیں کھانے دیتی ہیں۔ یہ سب باتیں لغو ہیں۔ کیونکہ حیض ایک ایسی نجاست ہے جو پورے جسم میں سرائیت نہیں کرتی۔

  4۔ حیض و نفاس والی عورت کے ہاتھ کا پکا ہوا کھانا کھانا بھی جائز ہے اور اسے اپنے ساتھ کھلانا بھی جائز ہے۔ (فتاوی رضویہ)۔

 5۔ عموماً خواتین میں یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ حیض و نفاس سے فراغت کے بعد اپنے بستر کی چادریں، اس دوران جو سر پر دوپٹا پہنتا تھا وہ جو کپڑے پہنے تھے اگرچہ ان پر خون نہ نکلا ہو۔ برقعہ، کنگھا، چوٹی، زیورات وغیرہ تمام چیزیں دھونے کا اھتمام کرتی ہیں ایسا کرنا درست نہیں۔

Download

Post a Comment

0 Comments