Khawateen Ke Sehat, Dr. Samreen Farid, Medicine, خواتین کی صحت, ڈاکٹر ثمرین فرید, طب,
ہمارے ہاں صنف نازک سے متعلق، متوازن، حقیقی اور مشرقی و دینی
روایات سے ہم آہنگ لٹریچر کی شدید کمی رہی ہے۔ خواتین کے حوالے سے حیا باختہ مادر
پدر آزاد لٹریچر ملک میں مختلف عنوانات کے تحت آرہا ہے۔ جسے کوئ سلیم الفطرت انسان
اپنے گھر نہیں لے جا سکتا۔ ایسی کتب کے مصنفین و مولفین اور ناشرین نے
"عورت" کے نام سے سراسر تجارتی فائدہ اٹھایا اور جنسی جذبات و ہیجان خیزی
کو انگیخت کیا۔ ان حیا سوز معاملات کے سبب غلط نظام کے حامل اس معاشرے میں مزید
توڑ پھوڑ ہوئی۔ اس لئے اب اس صنف کو ایک ایسی متوازن، مشرقی روایات سے ہم آہنگ جامع
کتاب کی ضرورت شدت سے محسوس ہو رہی تھی۔ جو خواتین کی دینی امور سے متعلق رہنمائی
اور انکے نفسیاتی مسائل، ازدواجی زندگی کی پیچیدگیوں اور خانگی امور سے متعلق ہو
اور خواتین کی روز مرہ کے حوالے سے انکی ایسی رہنمائی کرے جو زندگی میں سہولت و
آسانیا پیدا کرے۔
اس حوالے سے انہیں
ملٹی نیشنل کمپنیوں کے پھیلائے ہوئے ہوس زر کے جال سے نکال کر مؤثر زود اثر دیسی
ادویات کی جانب رہنمائی کرے جو حسن و آرائش کے مسائل کو حل کر سکیں اور ساتھ ہی
ساتھ دستیابی میں آسان اور اثر دیرپا ہو۔ خواتین کی اس اہم تر ضرورت کو ایک خاتون
نے ہی محسوس کیا اور ایک ایسی جامع ہمہ پہلو کتاب تالیف کی کہ جس میں خواتین کے
ذہنی، نفسیاتی، سماجی، ازدواجی اور طبی مسائل کو زیر بحث لا کر ان کے حل و کشود کی
راہیں دکھائی گئی ہیں۔
Post a Comment
0 Comments