Jadeed Tibb, Medicine, جدید طبیب نسواں, طب, حکیم خورشید احمد,

  Jadeed Tibb, Medicine, جدید طبیب نسواں, طب, حکیم خورشید احمد, 


جدید طب نسواں

جملہ حقوق محفوظ ہیں

۔  ڈاکٹری اور طب یونانی طریقہ علاج پر ایک لاجواب کتاب۔ از حکیم خورشید احمد شفقت عظیمی ایف ایم بی ایس۔

از ملک سنز، کارخانہ بازار فیصل آباد، پاکیستان۔

 

 کسی عضو کے علاج معالجہ اور اس کے عملیہ (Operation) کے سلسلے میں اس کی تشریح کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ علم امراض النساء (Gynacology) اور فن القابلہ میں اس کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ آج کل نصاب میں تشریح و منافع بنیادی طور پر اس قدر وسیع اور مکمل پیمانہ پر شامل ہیں کہ اگر ان کا دلچسپی کے ساتھ مطالعہ کیا جائے تو طلاب علم مزید کسی تشریحی مطالعہ سے بے نیاز ہو جاتا ہے۔ تاہم یہاں نسائی اعضائے حوض کی تشریح و منافع (اطلاقی) اختصار کے ساتھ لکھے جا رہے ہیں تاکہ طالبعلم  اپنے سابقہ مطالعہ کو تازہ کر لے۔ اطلاقی منافعاتی و تشریحی معلومات کی روشنی میں نسواں اور قابلہ کے رموزونکات سمجھنے میں الجھنوں اور پیچیدگیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔  نسائی اعضائے توالد و تناسل کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ 1۔ بیرونی اور 2۔ اندرونی۔ بیرونی اعضاء فرج (Vulva) اور اس کے مشمولات اور اندرونی اعضاء مہبل (Vagina)، قاذفین (Fallopian Tubes)، رحم (Uterus) اور مبیضین (Ovaries) وغیرہ پر مشتمل ہوتے ہیں۔





Download

Post a Comment

0 Comments