Jadeed Tibbi Pharmacopeia, جدید طبی فارما کوپیا, Medicine, طب, Hakim Anis Ahmad Siddiqui, حکیم انیس احمد صدیقی,

 Jadeed Tibbi Pharmacopeia,  جدید طبی فارما کوپیا, Medicine, طب, Hakim Anis Ahmad Siddiqui, حکیم انیس احمد صدیقی, 



جدید طبی فارماکوپیا۔ مصنفہ : شمس الحکماء راس العلماء حکیم مولوی انیس احمد صدیقی نائب صدر صوبائی طبی کانفرنس، پنچاب، وائس پریذیڈنٹ اولڈ بوائز منبع الطب کالج لکھنو، وائس پرنسپل و سیکٹری جامعہ طبیہ کالج لاہور۔ ناشر و طابع: قصر الحکمۃ پٹیالہ ہاؤس میکلوڈ روڈ، لاہور۔ فارما کوپیا (Pharmacopia) یونانی لفظ ہے جو دو کلموں سے فارماکون اور پیو سے مرکب ہے۔ فارماکون کے معنی دوا اور پیو کے معنی مرکب کرنا۔ یعنی نسخہ جات اور مرکبات کی کتاب۔ یہی مفہوم آج کل عربی اور اردو میں قرابا دین کا ہے۔ دوا اور غذا دو بالکل مختلف مفہوم کے الفاظ ہیں۔

 

 لیکن جہاں تک حقیقیت کا تعلق ہے ایک غذا بھی ایسی نہیں ہے جو خالص دوا کی حیثیت رکھتی ہو۔ گیہوں کے چھلکے میں ایک روغن ہے جو قدیم اطباء داد چنبل کے لئے استعمال کرتے تھے اور واقعی مفید ہوتا تھا۔ ناریل کے چھلکے کا روغن بھی اسی مقصد کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ گندم کے چھلکے میں جو روغن ہوتا ہے طب جدید کی تحقیقات کے لحاظ سے اس میں وٹامن ڈی ہے اور وہ کئ امراض میں مفید و مستعمل ہے۔ یہاں تک کہ بنی نوع انسان کی نسل کا بقا ہی اس حیاتین پر موقوف ہے۔ اس کی کمی سے مرد عنین (نامرد) اور عورت عقبم (بانجھ) ہو جاتی ہے۔ جدید محققین نے ادویات کی دوا صاف کی ہے۔

Download

Post a Comment

0 Comments