Shahkar-e-Risalat, Ghulam Ahmad Parvez, Biography, شاہکار رسالت, غلام احمد پرویز, سوانح حیات,

Shahkar-e-Risalat, Ghulam Ahmad Parvez, Biography, شاہکار رسالت, غلام احمد پرویز, سوانح حیات,


Shahkar-e-Risalat, Ghulam Ahmad Parvez, Biography, شاہکار رسالت, غلام احمد پرویز, سوانح حیات,

 

اگر تم چاہتے ہو کہ تمہاری مجلس پاکیزہ ہو جائے تو حضرت عمر کا ذکر کیا کرو۔ (خواجہ حسن بصری)

 

میرا سفینہ حیات، متعدد جوئباروں اور متنوع آبناؤں سے گذر کر اس مقام پر پہنچا ہے۔ میری پیدائش ایک ایسے گھرانے میں ہوئی جو شریعت اور طریقت کا نہائت نظیف و لطیف آمیزہ تھا۔ گھر کے اسی ماحول کی نسبت سے میں اکثر (استعارۃ) کہا کرتا ہوں کہ میری پیدائش پر، اگر میرے ایک کان میں اذان کی ندائے جانفرا پہنچی تھی تو دوسرے میں قوالوں کی آواز میں، امیر خسرو کے قول قلبانوں کی نشید روح افروز۔ میرے والد محترم تو ناخواندہ تھے مگر میرے دادا مولوی چوہدری رحیم بخش حنفی مسلک کے ایک جید عالم اور سلسلہ چشتیہ نظامیہ کے ممتاز بزرگ تھے۔ علاہ ازیں وہ ایک ماہر طبیب بھی تھے لیکن انہوں نے ان میں سے کسی خصوصیت کو بھی ذریعہ معاش نہ بنایا۔ کہ وہ نوع انسان کی طبیعی یا روحانی اصلاح یا امداد کا معاوضہ لینا جائز نہ سمجھتے تھے۔ 


چونکہ وہ مجھے اپنے علم و سلوک کا وارث بنانا چاہتے تھے اس لئے انہوں نے شروع سے مجھے اپنے آغوش میں لے لیا اور میری پرورش، تربیت اور تعلیم انہی کے ہاتھوں یا زیر نگرانی ہوئی۔ فطرت کی گرم گستری سے ذہن رسا پایا تھا اس لئے علوم شریعت و طریقت کے مبادیات پر تھوڑے عرصے میں عبور حاصل کر لیا۔ دادا جان سلوک کی منازل بھی ساتھ کے ساتھ طے کرائے چلے جاتے تھے اس لئے مراقبات، مجاہدات، ریاضات اس عمر میں میرے معمولات بن چکے تھے جس میں بچے ہنوز گلی ڈنڈا کھیلا کرتے تھے، میرے ہم عصر پتنگیں اڑایا کرتے تھے اور میں آنسوئے افلاک کے حقائق و معارف سمجھنے میں محو ہوتا تھا۔ اس ضمن میں ایک بات باالخصوص قابل ذکر ہے۔ میں اکثر یہ سوچا کرتا ہوں کہ بعض اتفاقات کس طرح ایک فرد کی زندگی کے مستقبل کی تعمیر میں موثر کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ محض اتفاق تھا کہ دادا جان کا تعلق تصوف کے چشتیہ نظامیہ سلسلہ سے تھا جس میں موسیقی کو جزو عباد سمجھا جاتا ہے۔ اگر ان کا تعلق قادریہ یا نقشبندیہ سلسلہ سے ہوتا تو میرے اس ذوق کا دم گھٹ جاتا اور نہ معلوم پھر یہ تسکین نایافتہ تقاضے کس کس قسم کے نفسیاتی معاذیر کے جھرونکوں سے جھانکتے اور شرعی تاویلوں کے روزنوں سے سر نکالتے۔


شاہکار رسالت (Shahkar-e-Risalat) میں خلیفہ دوم حضرت عمر فارق کی سیرت بیان کی گئی ہے اور ان کے ان فیصلوں پر روشنی ڈالی گئی ہے جس سے اسلام کا مکمل نظام حکومت کی بنیاد رکھی جاتی ہے۔

 

شاہکار رسالت, Shahkar-e-Risalat

نام کتاب, Book Name

غلام احمد پرویز, Ghulam Ahmad Parvez

مصنف, Author

 

مترجم, Translator

588

صفحات, Pages

13.90 MB

کتاب کا سائز, Book Size

7th, ہفتم ایڈیشن

ایڈیشن, Edition

Tulu-e-Islam Trust,طلوع اسلام ٹرسٹ

ناشر, Publisher

Awaz Ishaat Ghar , آواز اشاعت گھر

مطبع, Printers

Read Online Shahkar-e-Risalat  

Download Shahkar-e-Risalat  

 

Post a Comment

0 Comments