Hifz-e-Sehat or Pani, Hakim Abdul Mannan, Medicine, حفظ صحت اور پانی, حکیم عبد المنان, طب,

 Hifz-e-Sehat or Pani, Hakim Abdul Mannan, Medicine, حفظ صحت اور پانی, حکیم عبد المنان, طب, 



پانی حیات انسانی کا ایک لازمی جزو ہے۔ اس کے بغیر کسی جاندار شے کا وجود محال ہے۔ انسان تمام مخلوقات میں سب سے افضل و اشرف ہے۔ اللہ تبارک تعالی نے اس کی تمام ضروریات کا انتظام فرمایا ہے۔ غور و فکر کرنے سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ جو چیز انسانی زندگی کے لئے جتنی اہم ہے وہ اسی قدر سہل الحصول  اور وافر مقدار میں موجود ہے۔ مثلا غذا، ہوا، پانی اور روشنی وغیرہ۔ انسانی صحت کی حفاظت اور اس کی بقاء کے لئے جیسے دیگر اسباب و وسائل کے استعمال کے اصول و ضوابط ہیں جب پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے

 

اسی طرح پانی جو کہ انسانی زندگی کا اہم ترین جزو ہے اس کے استعمال کے بھی قیود شرائط ہیں۔ مثلاً پانی کی مقدار و وقت و کیفیت۔ ہمارے ایک قریبی رفیق جو جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں ملازم ہیں وہ اپنے مریضوں اور تمام ملنے جلنے والوں کو انتہائی سنجیدغی سے کھانے کے فوراً بعد پانی نہ پینے کی ترغیب دیتے ہیں۔  جس پر ابتدا مین ہم نے توجہ نہ دی لیکن دوران مطالعہ بعض مشاہیر اطباء کی اس قسم کی ہدایات نظر سے گذریں جس کی بنا پر ہم نے ذاتی طور پر اس پر عمل کیا اور مریضوں کو بھی اس کی ہدایات دیتے رہے جس کے حیرت انگیز نتائج سامنے آئے۔

Download

Post a Comment

0 Comments