Hifzan-e-Sehat Kitabiyat, Razi-ul-Islam Nadvi, Medicine, حفظان صحت کتابیات, رضی الاسلام ندوی, طب,

 Hifzan-e-Sehat Kitabiyat, Razi-ul-Islam Nadvi, Medicine, حفظان صحت کتابیات, رضی الاسلام ندوی, طب, 




کوئی شخص جس موضوع پر تحقیق کرنا چاہتا ہے ضروری ہے کہ اس سے متعلق تمام دستیاب علمی سرمایہ اس کے سامنے ہو۔ اسے معلوم ہو کہ اس موضوع پر کس کس پہلو سے کام ہوا ہے اور اس کے پیش رو اہل علم اور مصنفین نے اس کے کن کن گوشوں میں اپنی علمی و تحریری کاوشیں پیش کی ہیں۔ عصری اصطلاح میں اسے لٹریچر سروے (Literature Sruvey) کہا جاتا ہے اور ریسرچ میتھاڈولوجی (Research Methodology) میں اسے  بنیادی اور اولین حیثیت حاصل ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ جدید زمانے کی دین نہیں ہے۔ صدیوں پہلے سے یہ روایت قائم ہے اور مسلم دانشوروں اور ماہرین علوم کا اس میں قابل قدر حصہ ہے۔

 

علوم و فنون کی وسعت اور ان میں تصنیفات و تالیفات کی کثرت کے پیش نظر کسی موضوع پر ہوئے کام اور اس کے جملہ مصادر و مراجع کا پتا لگا لینا مشکل ہو گیا ہے۔ محقق کا خاصا وقت اس کی نذر ہو جاتا ہے اور اس پر بھی اطمینان نہیں ہو پاتا کہ اس نے متعلقہ موضوع پر ہوئے تمام کاموں کا احاطہ کر لیا ہے۔ اس صورت حال میں کتابیات کی موجودگی محقق کے لئے بڑی آسانی فراہم کر دیتی ہے۔ اس سلسلے میں علم طب کا معاملہ کچھ زیادہ ہی اہم ہے۔ اس کے بہت سے قدیم مصادر و مراجع حوادث زمانہ کا شکار ہو کر ضائع ہو گئے جو بچ رہے ان میں سے بہت سے زیور طبع سے آراستہ نہ ہو سکے۔ وہ مخطوطات کی شکل میں دنیا کی مختلف لائبریریوں میں محفوظ ہیں ۔


Download

Post a Comment

0 Comments