Haqiqat Kushta Sazi, حقیقت کشتہ سازی, Hakim Elahi Baksh Multani, Medicine, حکیم الہی بخش ملتانی, طب,

 Haqiqat Kushta Sazi, حقیقت کشتہ سازی, Hakim Elahi Baksh Multani, Medicine, حکیم الہی بخش ملتانی, طب,



حقیقت کشتہ سازی۔ اس کتاب میں ان حقائق کو سامنے لانے کی کوشش کی گئی ہے کہ کشتہ زہر ہے یا تریاق۔  یہ کتاب میں جناب حکیم الحاج غلام رسول بھٹہ صاحب کے نام معنون کرتا ہوں جو قانون صابر کے فروغ کے لئے شب و روز کوشاں ہیں۔ ان کی ان خدمات کے سلسلے میں انہیں ہدیہ تبریق پیش کرتا ہوں۔ کشتہ دراصل ایک جسم کو تقسیم در تقسیم سے ناقابل تقسیم ذرے تک پہنچانے کا عمل ہے۔ جوہر جسم کی اکائی کا درجہ اختیار کر جاتا ہے۔ جس کو آج کی زبان میں ایٹم کہتے ہیں۔ ہر جسم اکائیوں سے بنتا ہے اور تقسیم در تقسیم ہو کر دوبارہ اکائی بن جاتا ہے۔

 

 کائنات کا نظام اور اس سے  حیات انہیں عوامل سے چل رہی ہے۔ یہ تحقیق آج کی تحقیق نہیں آج تو ان تحقیقوں کو ریاضی کی شیرینی سے شوگر کوڈ کر کے نئے سے نئے الفاظوں کا جامہ پہنا کر اور نوک پلک سنوار کر خوب صورت سے خوبصورت خدو خال کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے۔ آج بھی اگر کسی تھیوری کی تحقیق کی جائے تو یہ تھیوری کہیں نہ کہیں جا کر سابقہ علوم کا چربہ ثابت ہوتی ہے۔  جناب کرشن داس وید جو کہ کرشن جی سے تربیت یافتہ ہی نہیں تھے بلکہ ان کے علوم کو جاننے والے رازدان بھی تھے۔ کرشن جی کے فرمودات کے مطابق جو شاستر لکھے ہیں اس میں ایٹم آتم لکھا ہے اور ان ایٹموں کے مجموعے کو آتما یعنی زندگی اور جس طاقت نے ان ایٹموں کو جمع کر کے زندگی تخلیق دی ہے اس کو پرماتما کہا ہے۔


Download

Post a Comment

0 Comments