Hifzan-e-Sehat ka Ilmi Sarmaya or Masadar-o-Marajeh, Iqbal Ahmad Kazmi, Medicine, حفظان صحت کا علمی سرمایہ اور مصادر و مراجع, اقبال احمد کاظمی, طب,

 Hifzan-e-Sehat ka Ilmi Sarmaya or Masadar-o-Marajeh, Iqbal Ahmad Kazmi, Medicine, حفظان صحت کا علمی سرمایہ اور مصادر و مراجع, اقبال احمد کاظمی, طب, 



انتساب خاندان شریفی کے اس روشن چراغ کے نام جسے طبی دنیا مسیح الملک حکیم اجمل خان کے نام سے جانتی ہے۔ علم طب کی تاریخ (ایسا علم جس میں جسم انسانی سے بہ لحاظ صحت و عدم صحت یا زوال صحت پر بحث کی جائے) اور اس کی غرض و غایت (اگر صحت حاصل ہے تو اس کی حفاظت کی جائے اور اگر معدوم ہو گئی ہے تو صحت کو واپس لانے کی کوشش کی جائے) کی رو سے علم طب کو دو حصوں پر تقسیم کیا جاتا ہے۔

 (الف) علم حفظ صحت

 (ب) علم العلاج،

  حفظان صحت کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ علم حفظ نظام طب میں نصف طب کو محیط ہے۔ نیز فی زمانہ طالب علم طب کے مختلف شعبوں کے مقبالہ میں عالمی پیمانہ پر انفرادی و حکومتی سطح پر  بھی حفظ صحت کی طرف زیادہ رجہان پایا جاتا ہے۔ خود عالمی ادارہ صحت کا 2000ء تک سب کو صحت سے روشناس کرانے کا منصوبہ اس کا بین ثبوت ہے۔ اس تناظر میں حفظ و صحت اور اس کے اصولوں کے علم کو طب کی بنیاد اور اساس کی اہمیت حاصل ہے۔ طب کا علمی سرمایہ جو کہ صدیوں کی تحقیقی کاوش پر محیط ہے اس کے لئے ایک بڑے حصے کا تعلق علم حفظ صحت سے ہے۔ تشنگان علوم اس موضوع پر ایسی کتابوں کے متلاشی نظر آتے ہیں جس سے ذوق مطالعہ اور شوق تعلیم  و تعلم کو تسکین مل سے۔

Download

Post a Comment

0 Comments