Biyaz-e-Shehbaz, بیاض شہباز, Medicine, طب, حکیم شہباز حسین اعوان, Hakim Shebaz Hussain Awan,

  Biyaz-e-Shehbaz, بیاض شہباز, Medicine, طب, حکیم شہباز حسین اعوان, Hakim Shebaz Hussain Awan, 



جس طرح فوجیوں کے لئے اسلحہ بے حد ضروری ہوتا ہے بالکل اسی طرح اطبائے کرام کے لئے مجرب ترین نسخہ جات بے حد ضروری ہوتے ہیں۔ یہ مختصر کتاب بیاض شہباز اس وقت آپ کے ہاتھوں میں ہےاس میں ہم نے 100 سالہ طویل تحقیقت و تجربات کا حاصل 100 سے زائد ہر مرض کے مجرب ترین سہل الحصول اور بے مثال مجربات اطبائے کرام کے پر زور اصرار پر فن طب اور اطبائے کرام کی نیم نامی میں اضافہ کے لئے اطبائے کرام کی خدمت میں تمام اسرار و رموز کے ساتھ پیش کر رہے ہیں۔ ان میں سے کئی نسخہ جات ایسے ہیں جن کو حاصل کرنے کے لئے ہمیں کئی کئ سال اور 10ہزار سے بھی زائد رقم خرچ کرنی پڑی ہے۔

 

یہ تمام مجربات بے شمار تجربات کا نچوڑ ہیں جو کہ انتہائی سستے سہل الحصول فوری اثر اور لاجواب ہیں۔ اور یہ فن طب کے وہ نسخہ جات ہیں جوکہ درحقیقت ہیرے جواہرات ہیں۔ یہ بات تمام اطبائے کرام بخوبی جانتے ہیں کہ جبکوئی طبیب فن میں کمال دسترس حاصل کرتا ہے تو طویل تجربات کے بعد اس کے پاس ایسے مجربات آجاتے ہی جو ک صرف چند اجزاء پر مشتمل اور سہل الحصول اور محیر العقول خواص کے حامل ہوتے ہیں۔ ہر طبیب کے پاس ایک تو ایسا نسخہ ضرور ہوتا ہے۔ ایسے نسخہ جات ہی درحقیقت اطبائے کرام اپنے سینوں میں چھپائے رکھتے ہیں۔


Download

Post a Comment

0 Comments