Biyaz Sain Bakhsh, بیاض سائیں بخش, Medicine, طب, Hakim Ghulam Sarwar Bhatti, حکیم غلام سرور بھٹی,

  Biyaz Sain Bakhsh, بیاض سائیں بخش, Medicine, طب, Hakim Ghulam Sarwar Bhatti, حکیم غلام سرور بھٹی, 





اگست سن انیس صد سنتالیس کا انقلاب وہ خونی اور عبرت انگیز انقلاب کہ جس نے نہ صرف زمین وطن اور مکانوں میں تغیر و تبدل پیدا کیا ہے بلکہ ذہنوں اور طبیعتوں میں بھی ایک خاص قسم کا تغیر و احسان پیدا کر دیا ہے۔ جو اس سے پہلے نہیں تھا۔ بندہ جب اپنے خاندان کی تین صد سالہ کمائی تباہ و برباد کر کے منٹگمری میں مقیم  ہو گیا تو خیال پیدا ہوا کہ دنیا فانی ہے یہاں کسی چیز کو بقا نہیں۔ اس لئے خاندانی مجربات کو چھپا کر رکھنا اور اپنے خاص معمولات کو ظاہر نہ کرنا عظیم گناہ ہے۔

 

معلوم نہیں کب موت آجائے یا یہ خزانہ جو خوش قسمتی سے میں ساتھ لے آیا ہوں۔ ممکن ہے کہ کل کو تباہ ہو جائے۔ اس لئے اس کا شائع کردینا ہی بہتر و ضروری ہے۔ تاکہ عام اطباء اور اردو دان اصحاب اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ میں نے بیاض کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے۔ پہلے حصے میں موجودہ زمانہ کی تقریبا تمام کثیر الوقوع امراض کے وہ مجرب المجرب نسخے درج ہیں جن کو میرے دادا لقمان الملک حکیم سائیں بخش صاحب مرحوم اور میرے والد حاذق الحکماء حکیم حاکم علی خان صاحب مرحوم اپنے مریضوں پر بکثرت استعمال کرتے تھے۔ اور خود پچیس سال سے استعمال کر رہا ہوں۔  انشاء اللہ جو نسخہ بھی آپ آزمائیں گے نہائت زود اثر مجرب و تیر بہدف پائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ نسخے کم خرچ دوائیں عام ملنے والی۔ زبان بالکل سادہ اور آسان لکھی گئی ہے۔


Download Part 1

Post a Comment

0 Comments