Biochemic & Theory of Organ, Nazria Mufrid Aza, بائیو کیمک اور نظریہ مفرد اعضاء, Medicine, طب, Hakim Nisar Thanvi, حکیم نثار تھانوی,
Biochemic & Theory of Organ, Nazria Mufrid Aza, بائیو کیمک اور نظریہ مفرد اعضاء, Medicine, طب, Hakim Nisar Thanvi, حکیم نثار تھانوی,
اللہ تعالی کا بے شمار بار شکر ادا کرتا ہوں اور اس کی حمد و ثناء کرتا ہوں
اور وہی تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔ اپنی مخلوق پر رحم کرتا اور ان کو رزق عطا
کرتا ہے اور بیماری سے شفاء دیتا ہے۔ بے شمار درودوسلام نبی کریم حضرت محمد ﷺ پر جو
رحمت العالمین ہیں اور جن کی ذات اقدس سے ظلمت کدہ میں نور پھیل گیا۔ کمزور کو
طاقت مل گئی۔ جاہل عالم بن گئے ادنی اعلی ہو گئے مفلس غنی بن گئے۔ پست حال رہبر بن
گئے۔ ان کی ابتاع ہی قیامت تک راہ ہدایت ہے اور وہی آخری نبی ہیں۔ درود و سلام نبی
کریم محمد ﷺ کی آل و اصحاب پر جنہوں نے آخری نبی کے پیغام پر عمل کیا
اور اسلام کے عظمت کا نمونہ بن گئے۔ علم طب وہ روشنی ہے جو بیمار دکھی انسانیت کے
لئے محبت کو پیغام ہے اور یہ محبت شفاء کا دروازہ کھولتی ہے۔
یہ ہزاروں سال کی علمی اور تجرباتی محنت شاقہ کا نتیجہ ہے۔ ہزاروں انسانوں نے
اس پر محنت کی اور اسی محنت کا ثمر ہے کہ دکھی بیمار انسانیت اس سے مستفید ہو رہی
ہے۔ عزیز دوستو! طب ایک سچا علم ہے۔ یہ یونان کی سرزمین میں پروان چڑھا معلومات کے
لحاظ سے بقراط نے اس علم کو کمال عروج تک لے جانے
میں مسلمان حکماء طب کا عظیم احسان ہے۔
اس میں حکیم ابو بکر رازی زکریا، حکیم بو علی سینا، حکیم ابن رشد، حکیم
علاؤالدین، حکیم برہان الدین نفیسی اور دوسرے جلیل القدر اطباء بھی شامل ہیں ۔ ہم
احسان مند ہیں ان کے جن کی بدولت یہ عظیم خزانہ ہم تک پہنچا۔
Post a Comment
0 Comments