Tum Kon Piya, Novel, Maha Malik, تم کون پیا, ناول, مہا ملک,

 Tum Kon Piya, Novel, Maha Malik, تم کون پیا, ناول, مہا ملک, 





"تم کون پیا" میرا نیا ناول آپ کے ہاتھ میں ہے۔ اس ناول کو لکھنے کا مقصد شاید لفظ "عورت" کی تشریح کرنا ہے۔ عورت جو بیٹی ہے تو ماں باپ کے لئے سکون اور ٹھنڈک کا احساس ہے۔ بیوی ہے تو شوہر کی راہ کے تمام کانٹے اپنے آنچل میں سمیٹ کر اپنی ہستی مے کھلے ہوئے سارے پھول و پھل اس کی راہ میں بچھا دینے کی قائل۔ بہن ہے تو ایک دلی، روحانی، اخلاقی سہارا اور ماں ہے تو عظمنت کا ایسا احساس کہ خدا کا گمان ہونے لگتا ہے۔ میں نے اس سادی سی کہانی میں صرف اور صرف جذبوں کا بیان کیا ہے۔ جذبے جو کبھی کسی منطق اور کسی دلیل کے محتاج نہیں ہوتے۔ آخر میں ایک بات کی وضاحت کرنا چاہوں گی کہ یہ ناول مکمل اور اصلی ہے۔ علم عرفان پبلشرز کے علاوہ جس پبلشرز نے یہ ناول چھاپا ہے وہ نا مکمل اور جعلی ہے۔ اس ناول کے حقوق میں نے تین سال کے عرصہ کے لئے گلفراز صاحب، علم و عرفان پبلشرز کو تفویض کیے ہیں۔ اور وہی اسے چھاپنے کے مجاز ہیں۔ ناول پڑھ کر اپنے رائے کا اظہار کرنا چاہیں تو درج ذیل ای میل پر لکھ بھیجیں۔ آپ کی محبتوں اور عنایتوں کی مقروض۔



Read Novel

Post a Comment

0 Comments