Bahr-e-Tibb se Chand Moti, بحر طب سے چند موتی, Medicine, طب, Hakim Idrees Habban, حکیم ادریس حبان,

  Bahr-e-Tibb se Chand Moti, بحر طب سے چند موتی, Medicine, طب, Hakim Idrees Habban, حکیم ادریس حبان, 





اللہ تعالی کا شکر و احسان ہے کہ اس نے انسان کو اشرف المخلوقات بنا کر اٹھارہ ہزار مخلوقات میں عزت بخشی۔ حضرت انسان  کے کمالات اور فنون و معرفت، دراصل حق تعالی شانہ کی بخشش اور عطا ہے۔ صناع عالم نے انسانی عقل و دماغ اور قلب میں وہ علوم و فنون و دیعت فرممادئے جو اللہ رب العزت کو پسند ہیں اور ان سے انسانی دنیا کو کما حقہ فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔ 


والد بزرگوار ماہر نباض طبیب دوراں حضرت مولانا حکیم ڈاکٹر محمد ادریس حبان رحیمی عمت فیوضہم بانی رحیمی شفاخانہ بنگلور ایسی ہمہ جہت شخصیت ہیں جو نہ صرف مطب میں مریضوں کی تشخیص فرماتے ہیں بلکہ دوا سازی کے جملہ مراحل کو اپنی توجہ خاص سے تکمیل تک پہنچاتے ہیں۔ آپ قرآن و احادیث، فقہ اور اصلاحی کتب کے مطالعہ کے ساتھ طبی کتب کا مطالعہ بھی نہایت انہماک سے کرتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ کتب بینی میری روحانی غذا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بحر غواص سے نادر جواہرات اور انمول موتی چن لیتے ہیں۔ والد محترم کے صدقہ میں ان کی اولاد کو بھی یہ نعمت ملی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ والد محترم جب جب اپنی مجلس میں یا گھر میں، گفتگو میں، کھانے کے اوقات میں، کسی مضمون یا کسی نسخے کے متعلق فرماتے ہیں  تو ہم سب متوجہ ہو جاتے ہیں اور اس کو محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اللہ تعالی کا فضل و کرم ہے کہ والد محترم کے پسند فرمودہ قدیم اطباء کرام کے مضامین اور آزمودہ نسخوں کا یہ مجموعہ پایہ تکمیل کو پہنچا اور میں نے والد بزرگوار کی خدمت میں اس کو پیش کیا تو بے حد خوشی ہوئی۔


Download

Post a Comment

0 Comments