12 October ki Kahani, Tariq Ismail Sagar, Story, 12 اکتوبر کی کہانی, طارق اسماعیل ساگر, کہانی,

 12 October ki Kahani, Tariq Ismail Sagar, Story, 12 اکتوبر کی کہانی, طارق اسماعیل ساگر, کہانی,

12 October ki Kahani, Tariq Ismail Sagar, Story, 12 اکتوبر کی کہانی, طارق اسماعیل ساگر, کہانی,

 

سابق سیکرٹری دفاع جنرل (ر)افتخار سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کی برطرفی اور جنرل ضیاء الدین بٹ کی بحیثیت آرمی چیف کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لئے وزارت دفاع جارہے تھے کہ انہیں فون آیا کہ وہاں نہ جائیں فوج آگئی ہے آپ جنرل عزیز کے پاس تشریف لے آئیں۔ وہ وہاں پہنچے تو کہا گیا کہ آپ یہاں بیٹھیں جب تک ضابطہ کی کارروائی مکمل نہیں ہو جاتی یعنی وزیراعظم نواز شریف اور ان کی حکومت کا خاتمہ۔

 

یہ انکشافات ایک عینی شاہد نے کئے جو نواز شریف کے انتہائی قریبی ساتھی رہے۔ دیکھا جائے تو قانونی طور پر نہ مشرف برطرف ہوئے نہ ضیاء الدین چیف بنے۔ کچھ دیر بعد جنرل افتخار کو گھر سے فون آیا کہ فوج نے گھیرا ہوا ہے۔ انہوں نے شکایت کی تو جواب آیا پریشان نہ ہوں ابھی واپس چلی جائے گی۔

 

اس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت مل گئی۔ ایک بات جو ان تمام واقعات کے عینی شاہد نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتائی کہ میاں صاحب پہلے خود سمری لے کر صدر کے پاس گئے جس پر لکھا تھا "President May See" اور جواب میں صدر نے لکھا"I have seen" اس کے بعدجنرل افتخار سے میاں صاحب نے کہا کہ آپ اس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیں۔

میں نے عرض کی میاں صاحب شہباز صاحب برابر والے کمرے میں ہیں آپ ان سے بھی مشورہ کرلیں۔ جواب ملا اب فیصلہ ہوچکا ہے مشوروں کا وقت نکل گیا‘‘۔

 

تاہم انہوں نے اس تاثر کو رد کردیا کہ مشرف کو بٹھانے کی فوری وجہ اس وقت کوئٹہ کے کور کمانڈر جنرل طارق پرویز بنے۔ ’’میرا نہیں خیال کہ یہ بات درست ہے کیونکہ ان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ میاں صاحب شہباز شریف اور جنرل مشرف کی رائے ونڈ ملاقات میں ہوگیا تھا۔

 

گوکہ جنرل صاحب وہاں تعزیت کے لئے گئے تھے مگر بات چیت کے دوران شہباز صاحب نے جنرل صاحب سے درخواست کی کہ طارق والی بات کرلیں۔ میاں صاحب نے پوچھا کیا ہوا۔

 

سر، میں چاہتا ہوں طارق کو ریٹائر کر دیا جائے اس کی کچھ سرگرمیاں ادارے کے لئے نقصان دہ ہیں۔ جواب آیا مجھے کوئی اعتراض نہیں، آپ سمری بھیج دیں۔ غالباً 9 اکتوبر کو فیصلہ ہو گیا تھا کہ جنرل طارق 13اکتوبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ اسی دن ایک خبر ان کی وزیراعظم سے ملاقات کی چھپ گئی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ملاقات ہوئی نہیں تھی۔

 

اس کتاب 12 اکتوبر کی کہانی (12 October ki Kahani) کی میزبان محفوظ شدہ دستاویزات کی تنظیم  arvhive.org ہے جہاں سے مندرجہ ذیل کڑیاں ملائی گئی ہیں اور اس کتاب کو اجازت نامہ Public Domain Mark 1.0 کے تحت تقسیم کرنے کا مکمل اختیار ہے۔ لائسنس کے کسی مسئلے یا معلومات کی صورت میں متعلقہ میزبان تنظیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 



نام کتاب، Book Name

12 October ki Kahani

12 اکتوبر کی کہانی

مصنف، Author

Tariq Ismail Sagar

طارق اسماعیل ساگر

 

 

صفحات، Pages

104

حجم، Size

10.0 MB

ناشر(ان)، Publisher(s)

 

مطبع، Printers

 

 

 

 

Read Book – 12 October ki Kahani

 

Download Book – 12 October ki Kahani

 


 

Post a Comment

0 Comments