Nazariyati Jang ke Usool, Ismail Rehan, War, نظریاتی جنگ کے اصول, اسماعیل ریحان, جنگ,

Nazariyati Jang ke Usool, Ismail Rehan, War, نظریاتی جنگ کے اصولاسماعیل ریحانجنگ,



Nazariyati Jang ke Usool, Ismail Rehan, War, نظریاتی جنگ کے اصول, اسماعیل ریحان, جنگ,

 


 

زیرنظر کتاب ” اُصول الغزوالفکری” یعنی نظریاتی جنگ کے اُصول” مولانا محمد اسماعیل ریحان صاحب کا اس موضوع پر دوسرا شاہکار کتاب ہے جس میں نظریاتی جنگ اور اس کے اُصول و ضوابط بیان کئے گئے ہیں. مولانا اس سے پہلے بھی اس موضوع پر ” نظریاتی جنگ کے محاذ” نامی کتاب تحریر کر چکے ہیں. دونوں کتابیں خصوصی طور پر دینی مدارس کے اساتذہ اور طلباء کے لئے تحریر کئے گئے ہیں.

عسکری اور نظریاتی جنگ میں کیا فرق ہے؟

استعمار اور استشراق کی تحریکیں کس طرح پروان چڑھیں؟

مشنری ادارے کس طرح مسلمانوں کا ایمان چھین رہے ہیں؟

مسلمانوں کو کس کس طرح سے نظریاتی طور پر گمراہ کیا جارہا ہے؟

صیہونی ادارے کس طرح کام کر رہے ہیں؟

مندرجہ بالا تمام سوالات کے جوابات اس کتاب میں بیان کئے گئے ہیں. 126 صفحات پر مشتمل ایک ایسی کتاب جو آپ کی آنکھوں سے اندھیرے دور کرکے آپ کو روشن حقائق کی دنیا میں لا کھڑا کرے گی۔ ہمہ گیر موضوعات کو مختصر اوراق میں سمیٹ لینے والی ایک کتاب جسے ہر اسکول ، کالج اور مدرسے میں داخلِ نصاب ہونا چاہیئے۔

چونکہ دورِ حاضر میں مسلمانوں کو اہلِ باطل کی جانب سے ایک ہمہ گیر اور نہایت تندوتیز فکری و نظریاتی یلغار کا سامنا ہے۔ اس لئے اس یلغار کے مقابلے کے لئے “الغزوالفکری” کو دینی و عصری درسگاہوں کے نصاب میں شامل کرنا ازحد ضروری ہوچکا ہے۔ بعض تعلیمی اداروں کی انتظامیہ نے اس ضرورت کو محسوس کر بھی لیا ہے مگر اس فن پر نصابی کتب کی کمیابی بلکہ اُردو زبان میں نایابی نے اس کام کو مشکل بنادیا ہے۔ اس فن سے مناسبت رکھنے والے اساتذہ بھی بہت کم ہیں، پھر جب طلباء کو یہ مضمون پڑھایا جاتا ہے تو کوئی مناسب متن سامنے نہ ہونے کی وجہ سے وہ اُلجھ جاتے ہیں۔ مولانا اسماعیل ریحان صاحب نے کوشش کی ہے کہ یہ کام آسان سے آسان تر ہوجائے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے “نظریاتی جنگ کے اُصول” کے عنوان سے اس علم کے اہم مباحث کو مختصر طور پر پیش کیا ہے۔ درحقیقت یہ اس موضوع پر تحریر کردہ درجنوں تصانیف کا خلاصہ ہے جس میں پاک و ہند کے پس منظر کا نسبتاً زیادہ خیال رکھا گیا ہے۔ تاکہ ایک بار طلباء کے ذہنوں میں اس علم کی اصطلاحات کا خاکہ بن جائے تو وہ تفصیلی مباحث کو مطالعہ کے ذریعے سمجھ سکتے ہیں۔

 

اس کتاب اردو نظریاتی جنگ کے اصول (Nazariyati Jang ke Usool) کی میزبان محفوظ شدہ دستاویزات کی تنظیم  arvhive.org ہے جہاں سے مندرجہ ذیل کڑیاں ملائی گئی ہیں اور اس کتاب کو اجازت نامہ Public Domain Mark 1.0 کے تحت تقسیم کرنے کا مکمل اختیار ہے۔ لائسنس کے کسی مسئلے یا معلومات کی صورت میں متعلقہ میزبان تنظیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 


نام کتاب، Book Name

Nazariyati Jang ke Usool

نظریاتی جنگ کے اصول

مصنف، Author

Ismail Rehan

اسماعیل ریحان

 

 

صفحات، Pages

130

حجم، Size

4.0 MB

ناشر(ان)، Publisher(s)

 

مطبع، Printers

 

 

 

Read Book – Nazariyati Jang ke Usool

Download Book – Nazariyati Jang ke Usool


Post a Comment

0 Comments