Jaanwar, Asad Muhammad Khan, Novel, جانور, اسد محمد خان, ناول,

 Jaanwar, Asad Muhammad Khan, Novel, جانور, اسد محمد خان, ناول,


Jaanwar, Asad Muhammad Khan, Novel, جانور, اسد محمد خان, ناول,


 

اسد محمد خان 26 ستمبر 1932ء کو بھوپال، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ 1950ء میں پاکستان آئے اور کراچی میں بس رہے۔ یہیں تعلیم مکمل کی۔ افسانہ نگاری، تراجم اور شاعری کے علاوہ ریڈیو اور بعد ازاں ٹیلی وژن کے لیے گیت، ڈرامے اور فیچر لکھے۔

 

افسانوی دنیا میں اُن کی شہرت پہلے مجموعے کھڑکی بھر آسمان سے ہی ہو گئی حالاں کہ اُس میں تیرہ 13 افسانوں کے ساتھ اڑتیس 38 نظمیں بھی شامل تھیں مگر اس مجموعے میں شامل باسودے کی مریم، مئی دادا اور ترلوچن ایسے افسانے تھے جنہوں نے اُردو کے یادگارافسانوں میں جگہ حاصل کرلی۔ یہ تینوں کرداری افسانے ہیں۔ پہلے دو تو گھریلو وفادار ملازموں کی قبیل کے وہ افسانے ہیں جن میں جاگیرداری پس منظر کے حامل کنبے کے افراد (والدین) کو اور زیادہ عظیم المرتبت بنایا گیا ہے اور متکلم کے لیے بھی فخر کا یہ حوالہ موجود ہے کہ اُس کی تربیت میں عظیم قدروں اور رویوں کا دخل ہے مگر باسودے کی مریم اور مئی دادا غیر معمولی کردار ہوں گے، جنہیں یادگار بنانے میں اسدمحمدخان کی کردارنگاری، فضاسازی اور مکالمہ طرازی کا گہرا دخل ہے۔ باسودے کی مریم اُردو کے افسانوی ادب میں بے مثال اضافہ ہے۔ ترلوچن کراچی کی جھگیوں اور کچی آبادیوں کے دکھوں کے تخلیقی مداوے کے لیے ایک مثالی خیال طرازی ہے، اسد محمد خان مذہب کے نام پر منافقت اور استحصال کا مخالف ہے مگر ایک گہرا مذہبی اور متصوفانہ تجربہ اُس کے تخلیقی وجود میں ایسے رنگ بناتا رہتا ہے جو اشفاق احمد، قدرت اللہ شہاب یا ممتاز مفتی کے حکام رس رنگوں سے مختلف ہیں چنانچہ گھس بیٹھیا، چاکر، شہرکوفے کا محض ایک آدمی، غصے کی نئی فصل اور وہ افسانے جن کا پہلے ذکر ہوچکا اسی تجربے کے سبب معنوی گہرائی اور حسیاتی وسعت رکھتے ہیں :

تمہاری اَنّا بُوا کی دوسری وصیت بھی پوری کرائی، عذاب ثواب جائے بڑی بی کے سر، میاں ہم نے تو ہرے بھرے گنبد کی طرف منہ کرکے کئی دیا کہ یارسول اللہ باسودے والی مریم فوت ہوگئیں، مرتے وَخت کہہ رئی تھیں کہ نبی جی سرکار میں آتی ضرور مگر میرا ممدو بڑا حرامی نکلا، میرے سب پیسے خرچ کرا دیے۔

 

اس کتاب جانور (Jaanwar) کی میزبان محفوظ شدہ دستاویزات کی تنظیم  arvhive.org ہے جہاں سے مندرجہ ذیل کڑیاں ملائی گئی ہیں اور اس کتاب کو اجازت نامہ Public Domain Mark 1.0 کے تحت تقسیم کرنے کا مکمل اختیار ہے۔ لائسنس کے کسی مسئلے یا معلومات کی صورت میں متعلقہ میزبان تنظیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 



نام کتاب، Book Name

Jaanwar

جانور

مصنف، Author

Asad Muhammad Khan

اسد محمد خان

 

 

صفحات، Pages

322

حجم، Size

9.30 MB

ناشر(ان)، Publisher(s)

 

مطبع، Printers

 

 

 

Read Book – Jaanwar

Download Book – Jaanwar


 


Post a Comment

0 Comments