Inka, Anwaar Siddiqui, Novel, انکا, انوار صدیقی, ناول,

 Inka, Anwaar Siddiqui, Novel, انکا, انوار صدیقی, ناول,

 

Inka, Anwaar Siddiqui, Novel, انکا, انوار صدیقی, ناول,

ستمبر انیس سو چونتیس کے پہلے دن الہ آباد میں پیدا ہوئے، عمر عزیز کے بچھتر برس پورے کر چکے۔ سلسلہ نسب اکبر الہ آبادی سے ملتا ہے اور خود سعادت حسن  منٹو کے شیدائی ہیں۔ والد مرحوم پروفیسر محمد انوار الحق اردو و فارسی کے عالم ہونے کے ساتھ  ساتھ ایم اے ایل ایل بی بھی تھے۔ بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ پروفیسر انوار الحق، الہ آباد یونیورسٹی میں ایشیا کے سب سے بڑے جاسوسی ناول نگار، جناب ابن صفی کے استاد تھے۔

 انوار صدیقی نے اردو پڑھنے والوں کو بے شمار کہانیاں و قصے دیے۔ ان بے مثال کہانیوں میں انکا، اقابلا، سونا گھاٹ کا پجاری، غلام روحیں، طاغوت اور بھنور جیسی کہانیاں شامل ہیں۔ گوشہ نشینی و قناعت پسندی مزاج کا حصہ ہیں۔ غضب کے ذود رنج اور بلا کے ذود حس ہیں۔

 

انوار صدیقی کے ابن صفی صاحب کے ساتھ تعلق کو ایک طویل عرصہ گزر چلا، ان کے ساتھ گزارے ہوئے کئی دلچسپ لمحوں کے امین ہیں۔ ہر لحاظ سے ایک عہد ساز شخصیت اور قدیم روایتوں کے پاسدار۔  کتنے ہی ایسے واقعات ہیں جو ان کے سینے میں دفن ہیں۔ لیکن ان تمام واقعات کو قلم بند کرے سے گریزاں۔ راقم کے پرزور اصرار پر کہا کہ قلم سے کوئی ناگفتہ بات نکل گئی تو کون ذمہ دار ہو گا ؟ تین گھنٹے کی طویل نشست میں حاصل کردہ چند باتیں انوار صدیقی صاحب کی اجازت سے پیش خدمت ہیں:

 

استاد محبوب نرالے عالم کو پہلی مرتبہ ابن صفی صاحب سے ملوانے والے انوار صدیقی ہی تھے۔ اس بارے میں انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ صفی صاحب کے ساتھ گلی میں کھڑا تھا کہ سوندھے چنوں کا بندوبست لیے استاد محبوب نرالے عالم کا وہاں سے گزر ہوا۔  استاد کو میں نے آواز دی اور پاس بلا لیا۔ چند ہی لمحوں میں استاد ابن صفی سے بے تکلف ہو گئے۔ میں وہاں سے چلا آیا۔ کچھ دنوں بعد ایک دن ابن صفی بولے ‘یار کس آدمی کو میرے پیچھے لگا ڈالا، وہ اکثر آتا ہے اور دیر گئے بیٹھا کرتا ہے اور پھر میرا وقت بھی صرف ہوتا ہے‘ ۔  میں نے (انوار صدیقی) کہا کہ صفی صاحب، یہ شخص بھی گویا اسم بامسمی یے، اس کو اپنے ناولز میں پیش کیجیے۔ ابن صفی مان گئے۔

 

اس کتاب انکا (Inka) کی میزبان محفوظ شدہ دستاویزات کی تنظیم  arvhive.org ہے جہاں سے مندرجہ ذیل کڑیاں ملائی گئی ہیں اور اس کتاب کو اجازت نامہ Public Domain Mark 1.0 کے تحت تقسیم کرنے کا مکمل اختیار ہے۔ لائسنس کے کسی مسئلے یا معلومات کی صورت میں متعلقہ میزبان تنظیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 


نام کتاب، Book Name

Inka

انکا

مصنف، Author

Anwaar Siddiqui

انوار صدیقی

 

 

صفحات، Pages

487

حجم، Size

11.40 MB

ناشر(ان)، Publisher(s)

 

مطبع، Printers

 

 

 

Read Book – Inka

Download Book – Inka

 


Post a Comment

0 Comments