Abdullah, Hashim Nadeem, Novel, عبد اللہ (یکجا), ہاشم ندیم, ناول,

 Abdullah, Hashim Nadeem, Novel, عبد اللہ (یکجا), ہاشم ندیم, ناول,


Abdullah, Hashim Nadeem, Novel, عبد اللہ (یکجا), ہاشم ندیم, ناول,


 

ناول عبداللہ ساحر نامی ایک شخص کی زندگی کے سفر کی داستان ہے۔ ناول کا بنیادی خیال عشقِ مجازی سے عشقِ حقیقی تک پہنچنے کے گرد گھومتا ہے۔ ساحر ایک امیر زادہ تھا لیکن زہرہ سے ایک ملاقات نے اس کی زندگی بدل دی۔ زہرہ کی تلاش میں وہ ان راہوں کا مسافر ہو گیا جنہیں دنیا درویشی اور فقیری کی راہیں کہتی ہے۔ زہرہ سے ملاقات سے قبل ساحر کی دنیا جدید کاروں، ہیوی موٹر بایکس اور دوستوں کے ساتھ ریس لگانے جیسے مشغلوں پر مشتمل تھی لیکن زہرہ کی کھوج اسے درگاہوں پہ لے گئی جہاں وہ ایک متوازی روحانی نظام سے روشناس ہوا۔ اسے علم ہوا کہ اس دنیا کے نظام کے متوازی ایک نظام ہے جہاں اس دنیا کی طرح ہی عہدے دار ہوتے ہیں، ان کی تربیت ہوتی ہے، تعیناتی ہوتی ہے، ترقی ہوتی ہے، انہیں مختلف اسائنمنٹس ملتی ہیں اور وہ مشکل صورتحالوں کا سامنا کرتے ہیں۔ ساحر کو عبداللہ کا عہدہ دے دیا گیا۔ اس کے ذمے درگاہ کی دیکھ بھال کرنا، وہاں آنے والے زائرین کی مدد کرنا شامل تھا۔ یہاں سے ساحر کی دنیاوی زندگی سے دوری شروع ہوتی ہے اور وہ متبادل روحانی نظام کا حصہ بننا شروع ہو جاتا ہے۔ اس تربیت کے دوران وہ کئی دور دراز کے سفر کرتا ہے اور کئی مشکل صورتحال سے دوچار ہوتا ہے۔ زہرہ کے لئے اس کی محبت امید کی شمع کے طور پہ اس کے ساتھ رہتی ہے لیکن ساحر کی زندگی اتنی تبدیلیوں کا شکار ہو چکی ہوتی ہے کہ زہرہ اس کے لئے ناقابل حصول ہوتی جاتی ہے۔

 

عبداللہ کی زندگی میں بارہا ایسے واقعات اس کے سامنے آتے ہیں جہاں محبت کا ایک روپ اس کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔ اس طرح محبت کی کئی مثالیں اس کے سامنے آتی ہیں ان مثالوں میں جنوں کی انسانوں سے محبت، مرد و عورت کی محبت، اور ہم جنس محبت بھی شامل کی گئی ہے۔ عبداللہ کی زندگی کے تجربے اور تربیت اسے محبت کے مختلف روپ دکھاتے ہیں۔ وہ دیکھتا ہے کہ محبت انسان کی بنیادی خواہش ہے، ہر انسان محبت کرتا ہے اور یہ جذبہ ہر جذبے پہ فوقیت رکھتا ہے۔ محبت کے ان مشاہدوں کے دوران مختلف مراحل پہ وہ زہرہ کی کمی بھی محسوس کرتا ہے جو اس کی زندگی میں تبدیلیاں لانے کا سبب بن گئی تھی۔

 

اس کتاب عبد اللہ (یکجا) (Abdullah) کی میزبان محفوظ شدہ دستاویزات کی تنظیم  arvhive.org ہے جہاں سے مندرجہ ذیل کڑیاں ملائی گئی ہیں اور اس کتاب کو اجازت نامہ Public Domain Mark 1.0 کے تحت تقسیم کرنے کا مکمل اختیار ہے۔ لائسنس کے کسی مسئلے یا معلومات کی صورت میں متعلقہ میزبان تنظیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

نام کتاب، Book Name

Abdullah

عبد اللہ (یکجا)

مصنف، Author

Hashim Nadeem

ہاشم ندیم

 

 

صفحات، Pages

687

حجم، Size

33.10 MB

ناشر(ان)، Publisher(s)

 

مطبع، Printers

 

 

 

Read Book – Abdullah

Download Book – Abdullah


 


Post a Comment

0 Comments