Taqleed ki Sharai Haysiyat, Jalaluddin Qasmi, Imitation, تقلید کی شرعی حیثیت, جلال الدین قاسمی, تقلید,

 Taqleed ki Sharai Haysiyat, Jalaluddin Qasmi, Imitation, تقلید کی شرعی حیثیتجلال الدین قاسمیتقلید,


Taqleed ki Sharai Haysiyat, Jalaluddin Qasmi, Imitation, تقلید کی شرعی حیثیت, جلال الدین قاسمی, تقلید,


ایک امام کی تقلید کرتے ہوئے کسی مسئلہ میں دوسرے امام کی رائے کو لینا درست نہیں ہے، اس کو تلفیق کہتے ہیں اور تلفیق باجماع امت باطل ہے۔ مذاہب کی دلیل مانگنا عامی آدمی کو اس کا حق نہیں ہے اور پھر دلائل میں تقابل کرکے اپنی فہم ناقص سے فیصلہ کرنا اور بھی برا ہے۔ کسی مسئلہ کی دلیل بسا اوقات صرف ایک حدیث نہیں ہوتی ہے بلکہ احادیث کے پورے ذخیرہ اور صحابہٴ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے تعامل اور ان کے آثار کو پیش نظر رکھ کر مجتہد مسئلہ کا حکم نکالتا ہے اور اُن وجوہ ترجیح کی بنیاد پر جو مسلم ہیں کسی مسئلہ کو ترجیح دیتا ہے اب ان دلائل میں غور کرنا اور اُن کی تہہ تک پہنچنا ہرکس و ناکس کا کام نہیں ہے، لہٰذا جو لوگ اس طرح کا طریقہ اختیار کرتے ہیں وہ غلط کرتے ہیں اور قرآن پاک کی ہدایت

﴿فَاسْئَلُوْا اَھْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ﴾

اگر تمھیں نہیں معلوم تو اہل علم سے دریافت کرلو۔ کے خلاف کرتے ہیں۔ ان کا طریقہ غلط ہے۔

 

حنفی اور شافعی مسلک کے درمیان بہت سے مسائل اور فتووں میں فرق پایا جاتا ہے دونوں مسلک اہل حق میں سے ہیں۔ جس کی تقلید کرنا آپ کے لیے آسان ہو، یعنی مسائل وغیرہ معلوم کرنے میں دشواری نہ ہو اس کی تقلید کرلیں۔ لیکن ایسا ہرگز نہ کریں کہ بعض مسائل میں حنفی طریقہ پر عمل کریں اور بعض مسائل میں شافعی طریقہ پر کیونکہ یہ تلفیق ہے جو کہ حرام ہے، نیز اس میں اتباع ہوا کا اندیشہ قوی ہے۔

 

جو آدمی جس امام کی اقتدا کرے ضروری ہے کہ تمام مسائل میں اسی امام کے اجتہادات اور تخریجات کے مطابق عمل کرے، ایک مسئلے میں کسی امام کا قول لینا، دوسرے میں کسی اور امام کا، شرعاً جائز نہیں ہے، اس سے خواہش پرستی کا دروازہ کھلے گا، نیز ”تلفیق بین المسالک“ کی نوبت آئے گی جو قطعا جائز نہیں ہے“۔

 

اس کتاب تقلید کی شرعی حیثیت (Taqleed ki Sharai Haysiyat) کی میزبان محفوظ شدہ دستاویزات کی تنظیم  arvhive.org ہے جہاں سے مندرجہ ذیل کڑیاں ملائی گئی ہیں اور اس کتاب کو اجازت نامہ Public Domain Mark 1.0 کے تحت تقسیم کرنے کا مکمل اختیار ہے۔ لائسنس کے کسی مسئلے یا معلومات کی صورت میں متعلقہ میزبان تنظیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

 

نام کتاب، Book Name

Taqleed ki Sharai Haysiyat

تقلید کی شرعی حیثیت

مصنف، Author

Jalaluddin Qasmi

جلال الدین قاسمی

Edition, ایڈیشن

 

صفحات، Pages

66

حجم، Size

2.40 MB

ناشر(ان)، Publisher(s)

 

مطبع، Printers

 

 

 

Read Book – Taqleed ki Sharai Haysiyat  

Download Book – Taqleed ki Sharai Haysiyat

 


Post a Comment

0 Comments