Qamoos – Alfaz wa Istilahat-e-Quran, Aurangzeb Azmi, Dictionary, قاموس – الفاظ و اصطلاحات قرآن, اورنگزیب اعظمی, ڈکشنری,

 Qamoos – Alfaz wa Istilahat-e-Quran, Aurangzeb Azmi, Dictionary, قاموس – الفاظ و اصطلاحات قرآناورنگزیب اعظمیڈکشنری,



 

عربی انگریزی اور دیگر عالمی زبانوں سے قطع نظر خود اردو میں قرآن کے کلمات و اصطلاحات پر اتنی کتابیں لکھی جاچکی ہیں کہ اس موضوع پر اب کچھ بولنا ایک تحصیل حاصل سا معلوم ہوتا ہے۔ اس اعتراف کے ساتھ کہ قرآن معلومات و عجائب کا ایک بحر نابپیدا کنار ہے۔ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہر دور میں کچھ ایسے لوگ گذرے ہیں جنہوں نے اپنی نابغیت اور ماحول کے سبب کچھ نئی اور انوکھی چیز تلاش کر لی ہے۔

 

مولانا امین احسن اصلاحی بلکہ یو کہیں مکتب فراہی اس طرح کے لوگوں کی ایک جماعت ہے جس نے روز اول سے قرآن کو اپنا مطمع نظر بنایا اور اسے تمام علوم کا مرکز مان کر کام کیا ہے۔ جس کی تفصیل طولانی ہے اور غیر ضروری بھی۔ قرآن کے الفاظ و کلمات کے تعلق سے بھی اس نے پوری ایمانداری اور جانکاہی کا ثبوت دیا ہے۔ اور کہیں کہیں  اپنی ایک الگ راہ نکالی ہے۔ اس فن کو قرآن فہمی کا اولین زینہ قرار دیا ہے۔ اس مبارک کارواں کے سالار مولانا فراہی تحریر فرماتے ہیں کہ جس پر قرآن کے الفاظ و معانی واضح نہ ہو سکے اس نے اپنے اوپر تدبر قرآن کا  دروازہ بند کر لیا۔ اس کے لئے پورے جملے کا سمجھنا مشکل ہو گیا اور آیات و سر کا نظم اس سے مخفی رہ گیا۔ 

 

اس کو سامنے رکھتے ہوئے مولانا فراہی نے منتخب قرآنی کلمات و اصطلاحات کی تشریح کرنی شروع کی مگر وہ کام مکمل نہ ہوسکا اور مرحوم اپنے دیگر کارناموں کی طرح اسے بھی ادھورا چھوڑ کر اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔

 

اس کتاب قاموس – الفاظ و اصطلاحات قرآن (Qamoos – Alfaz wa Istilahat-e-Quran) کی میزبان محفوظ شدہ دستاویزات کی تنظیم  arvhive.org ہے جہاں سے مندرجہ ذیل کڑیاں ملائی گئی ہیں اور اس کتاب کو اجازت نامہ Public Domain Mark 1.0 کے تحت تقسیم کرنے کا مکمل اختیار ہے۔ لائسنس کے کسی مسئلے یا معلومات کی صورت میں متعلقہ میزبان تنظیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 



نام کتاب، Book Name

Qamoos – Alfaz wa Istilahat-e-Quran

قاموس – الفاظ و اصطلاحات قرآن

مصنف، Author

Aurangzeb Azmi

اورنگزیب اعظمی

 

 

صفحات، Pages

503

حجم، Size

116.20 MB

ناشر(ان)، Publisher(s)

 

مطبع، Printers

Ganj Shakar Printers, گنج شکر پرنٹرز

 

 

Read Book – Qamoos – Alfaz wa Istilahat-e-Quran

Download Book – Qamoos – Alfaz wa Istilahat-e-Quran

 


Post a Comment

0 Comments