Aurat aur Islam, Jalaluddin Qasmi, Social Justice, عورت اور اسلام, جلال الدین قاسمی, معاشرتی انصاف,

 Aurat aur Islam, Jalaluddin Qasmi, Social Justice, عورت اور اسلامجلال الدین قاسمیمعاشرتی انصاف,



 

کائنات انسانی کی بقا کے لئے اللہ نے توالد و تناسل کا جو سلسلہ جاری کیا مرد اور عورت کے نام سے دو جنین پیدا کیں۔ باہم دونوں میں جذب و کشش کے فطری جذبات ودیعت کئے گئے۔ ہر صنف میں دوسری صنف کا تقاضہ محفوظ کیا گیا۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ ان میں ہر ایک دوسرے کو اپنی تسکین کا ذریعہ سمجھنے پر مجبور ہے اور یہ ایک واقعہ ہے کہ ہر ایک کی زندگی دورسرے کے بغیر نامکمل اور ادھوری بن کر رہ جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مرد کامل مرد رہتے ہوئے عورت سے بے نیاز نہیں ہو سکتا اسی طرح عورت عورت کے لباس میں رہتے ہوئے مرد کے بغیر مطمعن زندگی نہیں گذار سکتی مگر انسان جلد باز اور عجلت پسند واقع ہوا ہے۔ اس نے زندگی کے اس اجتماعی شعبے میں بھی افراط و تفریط پیدا کی اور جنسی خواہشوں کی راہوں میں بھی ان قدرتی نشان زدہ حدود سے ہٹتا رہا۔ جن سے تجاوز میں خود انسانیت اور انسانی نسلوں کی بربادی تھی۔ پس اسلام نے جہاں زندگی کے دوسرے شعبوں میں فطرت کے حدود پر انسانیت کو پہنچایا وہیں جنسی میلان کی راہوں میں بھی اعتدال کا جو فطری و طبعی نقطہ ہو سکتا تھا اس پر چاہا کہ حدود سے ہٹنے والوں کو واپس کیا جائے۔ آئین و قوانین کا ایک مستقل ضابطہ ہے اس سلسلے میں عطا کیا گیا۔ اس مختصر سی کتاب "عورت اور اسلام" (Aurat aur Islam) میں ہم ایک خاص رنگ میں اسی ضابطہ حیات کے کچھ گوشوں اور ان کی حکمتوں کو پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ رب العزت اس کتاب کو عوام و خواص سب کے لئے نافع بنائے۔

 

اس کتاب عورت اور اسلام (Aurat aur Islam) کی میزبان محفوظ شدہ دستاویزات کی تنظیم  arvhive.org ہے جہاں سے مندرجہ ذیل کڑیاں ملائی گئی ہیں اور اس کتاب کو اجازت نامہ Public Domain Mark 1.0 کے تحت تقسیم کرنے کا مکمل اختیار ہے۔ لائسنس کے کسی مسئلے یا معلومات کی صورت میں متعلقہ میزبان تنظیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

 

نام کتاب، Book Name

Aurat aur Islam

عورت اور اسلام

مصنف، Author

Jalaluddin Qasmi

جلال الدین قاسمی

Edition, ایڈیشن

 

صفحات، Pages

48

حجم، Size

16.60 MB

ناشر(ان)، Publisher(s)

 

مطبع، Printers

 

 

 

Read Book – Aurat aur Islam

Download Book – Aurat aur Islam

 


Post a Comment

0 Comments