Muqeem-e-Asar, Jalaluddin Qasmi, Biography, مقیم اثر, جلال الدین قاسمی, سوانح حیات,
Muqeem-e-Asar, Jalaluddin Qasmi, Biography, مقیم اثر, جلال الدین قاسمی, سوانح حیات,
ہر شخص جو چند الٹی سیدھی سطریں لکھ لے شاعر نہیں بن جاتا۔ تخلیق شعر کے لئے
راتوں کی نیند، لمحوں کا چین قربان کرنا پڑتا ہے۔ اس فن میں کمال حاصل کرنے کے لئے
غیر معمولی بصیرت، ذھانت، صبر و استقلال اور دماغ سوزی کی ضرورت ہے۔ مبداء فیاض نے
مقیم اثر کو طبع کی دراکی، ذہن کی جودت، دروں بینی، سرعت انتقال معنی جیسی
صلاحیوتوں سے مزین کرنے میں بڑی فیاضی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کے ذہن رسانے ایسے
ایسے تخلیقی جزیروں کو دریافت کیا ہے جہاں تک پہنچنے سے بہت پہلے ہی ہمارے چھوتے
بڑے ادبی کولمبسوں کے نہ جانے کتنے جہاز اس طرح غرقاب ہوئے کہ ان کا ایک بھی تختہ
کنارے پر ظاہر نہیں ہوا۔
مقیم اثر کی شاعری اجتہاد کی شاعری ہے اور یہ اجتہاد عہد آفریں ہے۔ ایک طرف
زبان کے نشیب و فراز اور اس کے دقائق پر انہیں مجتہدانہ عبور حاصل ہے دوسرے طرف
معانی کی لامتناہی فضا کی وسعتوں میں پرواز کرنے والے تنہا شاہیں ہیں جس کی ابتداء
ہی میں کرگسوں کے پر پرواز تھک تھک جاتے ہین۔ ایجاد مضامین، اختراع تشبیہات، ندرت
استعارات، شوکت الفاظ کے لئے ان کی قوت مخیلہ کی جولانیاں ایسی نئی روشوں کو تلاش
کرتی ہیں جہاں قاری کو تخلیق و تقلید کے درمیاں خط امتیاز صاف کھنچا ہوا نظر آتا
ہے۔
اس کتاب مقیم اثر (Muqeem-e-Asar) کی میزبان محفوظ شدہ
دستاویزات کی تنظیم arvhive.org ہے جہاں سے مندرجہ ذیل
کڑیاں ملائی گئی ہیں اور اس کتاب کو اجازت نامہ Public Domain Mark 1.0 کے تحت تقسیم کرنے کا
مکمل اختیار ہے۔ لائسنس کے کسی مسئلے یا معلومات کی صورت میں متعلقہ میزبان تنظیم
سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
نام کتاب، Book Name |
Muqeem-e-Asar مقیم اثر |
مصنف، Author |
Jalaluddin
Qasmi جلال الدین قاسمی |
Edition, ایڈیشن |
|
صفحات، Pages |
8 |
حجم،
Size |
2.40 MB |
ناشر(ان)، Publisher(s) |
|
مطبع، Printers |
|
|
|
Post a Comment
0 Comments