Ajab Sehr-e-Biyan Tha, Shams-ul-Rehman Farooqi, Poem Commentaries, عجب سحر بیاں تھا, شمس الرحمان فاروقی, شعری تبصرے,
Ajab Sehr-e-Biyan Tha, Shams-ul-Rehman Farooqi, Poem Commentaries, عجب سحر بیاں تھا, شمس الرحمان فاروقی, شعری تبصرے,
میر صاحب کا زندہ عجائب گھر : کچھ تعجب نہیں خدائی ہے۔ محمد حسین آزاد نے میرے بارے میں ایک واقعہ لکھا ہے کہ انہوں نے اپنے گھر کے بارے میں ایک دوست سے کہا کہ مجھے خبر ہی نہیں کہ اس میں کوئی پائیں باغ بھی ہے۔ واقعہ نہایت مشہور ہے لیکن محمد حسین آزاد کے گل و گلزار الفاظ میں سنایا جائے تو لطف ہی کچھ اور ہوگا۔ میر صاحب کو بہت تکلیف میں دیکھ کر لکھنؤ کے ایک نواب انہیں مع عیال اپنے گھر لے گئے اور محل سرا کے پاس ایک معقول مکان رہنے کو دیا کہ نشست کے مکان میں کھڑکیاں باگ کی طرف تھیں۔ مطلب اس سے یہی تھا کہ ہر طرح ان کی طبیعت خوش اور شگفتہ رہے۔ یہ جس دن وہاں آکر رہے، کھڑکیاں بندپڑی ہوئی تھیں۔ کئی برس گذر گئے، اسی طرح بند پڑی رہیں، کبھی کھول کر باغ کی طرف نہ دیکھا۔ ایک دن کوئی دوست آئے، انہوں نے کہا، "ادھر باغ ہے۔ آپ کھڑکیاں کھول کر کیوں نہیں بیٹھتے؟" میر صاحب بولے "کیا ادھر باغ بھی ہے؟" انہوں نے کہا کہ اسی لئے نواب صاحب آپ کویہاں لائے ہیں کہ جی بہلتا رہے اور دل شگفتہ ہو۔ میر صاحب کے پھٹے پرانے مسودے غزلوں کے پڑے تھے، ان کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ میں تو اس باغ کی فکر میں ایسا لگا ہوں کہ اس باغ کی خبر بھی نہیں۔ یہ کہ کر چپ ہوگئے۔ کیا محویت ہے! کئی برس گذر جائیں، پہلو میں باغ ہو اور کھڑکی تک نہ کھولیں۔ خیر، ثمرہ اس کا یہ ہوا کہ انہوں نے دنیا کے باگ کی طرف نہ دیکھا۔ خدا نے ان کے کلام کو وہ بہار دی کہ سالہا سال گذر گئے، آج تک لوگ ورقے الٹتے ہیں اور گلزار سے زیادہ خوش ہوتے ہیں۔
اس کتاب عجب سحر بیاں تھا (Ajab
Sehr-e-Biyan Tha) کی
میزبان محفوظ شدہ دستاویزات کی تنظیم arvhive.org
ہے جہاں سے مندرجہ ذیل کڑیاں ملائی گئی ہیں اور اس کتاب کو اجازت
نامہ Public
Domain Mark 1.0 کے تحت تقسیم کرنے کا مکمل اختیار ہے۔ لائسنس کے کسی مسئلے یا
معلومات کی صورت میں متعلقہ میزبان تنظیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
نام کتاب، Book Name |
Ajab Sehr-e-Biyan Tha عجب سحر بیاں تھا |
مصنف، Author |
|
Edition, ایڈیشن |
1st
Edition, پہلا ایڈیشن |
صفحات، Pages |
109 |
حجم،
Size |
2.30 MB |
ناشر(ان)، Publisher(s) |
M. R. Publications, ایم آر پبلی کیشنز |
مطبع، Printers |
H. S. Offset Printers, New Delhi ایچ ایس آفسیٹ پرنٹرز، نیو دھلی |
|
|
Post a Comment
0 Comments