Main ek Jasoos Tha, Tariq Ismail Sagar, I was a Spy, Novel, Adventure Novel, میں ایک جاسوس تھا, طارق اسماعیل ساگر, جاسوسی ناول, ناول,
Main ek Jasoos Tha, Tariq Ismail Sagar, I was a Spy, Novel, Adventure Novel, میں ایک جاسوس تھا, طارق اسماعیل ساگر, جاسوسی ناول, ناول,
Main Ek Jasoos Tha اس کہانی کے تمام کردار، مقامات، واقعات فرضی اور مصنف کی ذہنی
اختراع ہیں کوئی بھی مسابقت محض اتفاقیہ ہو سکتی ہے جس کے لئے مصنف اور ادارہ بری
الذمہ ہیں۔
Main Ek Jasoos Tha انتساب: مادر وطن کے ان گمنام سرفروشوں کی نذر جنہوں نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کیا۔
Main Ek Jasoos Tha Part 1, ان دیکھی راہیں : - سر شام ہی ہم سرحدی علاقے میں پہنچ گئے
تھے اور اب ایک جیپ گاؤں کے کچے پکے ٹیڑھے میڑھے راستوں پر اچھلتی ہوئی مجھے اس
سرحدی چوکی کی طرف لے جارہی تھی جہاں سے میں نے سرحد عبور کرنی تھی۔ جاسوسی تربیت
کے سخت ترین مراحل سے گذرنے کے بعد عملی میدان مٰن یہ میرا پہلا قدم تھا۔ جب ہم
لوگ اسٹیشن پر گاڑی سے اتر کر جیپ میں سوار ہورہے تھے تو میرے انسپکٹر میرے ساتھ
ہی موجود تھے۔ ٹرین میں سارے راستے انہوں نے بڑے خوبصورت طریقے کے ساتھ مجھے
ٹریننگ میں سرح پار کرنے سے متعلق بتائے ہوئے اصول دہرا دئیے تھے لیکن جیسے ہی ہم لوگ سٹیشن پر پہنچ کر
پہلے سے منتظر جیپ میں سوار ہوئے وہ خاموش ہو گئے۔ مجھے بھی تو اپنی ٹریننگ کے
مطابق بالکل خاموش رہنا تھا کیونکہ "حفاظتی اقدامات" میں پہلا قدم یہی
تھا کہ "جہاں تک ممکن ہو چھپائے رکھو" مجھے انسٹرکٹر کے وہ الفاظ اچھی
طرح یاد تھے "عملی میدان میں بسا اوقات حالات تربیت میں بتلائی گئی باتوں
سے بالکل مختلف پیش آتے ہین اور وہی اصل
میں ایک جاسوس کے امتحان کا وقت ہوتا ہے"۔ جیپ ہمیں لے کر سیدھی کمپنی ھیڈ
کوارٹر میں پہنچی تھی جو سرحد سے تقریبا ڈھائی تین میل کے فاصلے پر بنا ہوا تھا۔ اسٹیشن سے یہاں تک کا فاصلہ ہم
نے آدھے گھنٹے میں طے کیا تھا لیکن اس
آدھے گھنٹے میں ہی سرحدی علاقے میں فوج کی نقل و حرکن نے مجھے معاملے کی سنگین
نوعیت کا احساس دلا دیا تھا۔ اپنے جیالوں کو حالت جنگ میں دیکھ کر میرے جذبے کو
گویا مہمیز لگ گئی تھی۔ سورج ابھی مکمل غروب نہیں ہوا تھا جب ہم ایک مرتبہ پھر
سرحدی چوکی کی طرف سفر کر رہے تھےلیکن اس
مرتبہ ہمارے ساتھ ایک اور ہستی بھی شامل ہو گئی تھی۔ "اس سے ملو یہ ہے دلا، تمہارا گائیڈ" میرے انسٹرکٹر
نے کمپنی ھیڈ کوارٹر سے ایک چھریرے سے جسم کے نوجوان سے میرا تعارف کرواتے ہوئے
کہا۔۔۔
Post a Comment
0 Comments