America Re America, Tariq Ismail Sagar, Travelogues, امریکہ رے امریکہ, طارق اسماعیل ساگر, سفرنامہ,

 America Re America, Tariq Ismail Sagar, Travelogues, امریکہ رے امریکہ, طارق اسماعیل ساگر, سفرنامہ,





بات کہنے کی نہیں!

امریکنوں سے خدا سمجھے!

 ان کا باوا آدم ہی نرالا ہے۔

220 کی بجائے 110 وولٹ بجلی کا استعمال کرتے ہیں۔ جس طرح ہم بجلی جلاتے ہیں یہ اس طرح بجھاتے ہیں اور جس طرح ہم بجلی بجھاتے ہیں یہ اس طرح جلاتے ہیں۔

 Keep to the Left یہ بچپن سے ہی سنتے آرہے ہیں۔ امریکہ میں پڑھنا غلط ثابت ہوا۔ امریکن دائیں ہاتھ چلتے ہیں۔ بائی ہاتھ ڈرائیونگ کرتے ہیں کسی بھی پاکستان کے لئے جو امریکہ جائے پہلا سبق یہی ہے کہ اپنے پڑھے لکھے کہے سنے پر اعتماد نہ کرے ورنہ امریکہ کم اور امریکی ہسپتال زیادہ دیکھنے پڑیں گے۔ پیدائش سے وفات تک ہمارے ہاں بھی سرٹیفیکیٹ جاری ہوتے ہیں ان پر امیدوار کے بعد ولدیت درج ہوتی ہے۔

 

 لیکن ۔۔۔۔

 

امریکنوں کے لئے "والد" کا کوئی مسئلہ نہیں۔ یہاں امیدوار کی والدہ کا نام درج ہوتا ہے۔ اس سے یہ ہر گز نہ جانئیے کہ امریکہ باپ سے زیادہ مان کی عزت کرتے ہیں۔ اس معاملے میں جتنی مساوات آپ کو یورپ اور امریکہ میں دیکھنے کو ملے گی شاید اور کہیں نہ مل سکے۔ عرض کرنے سے مطلب یہ ہے کہ امریکی ماں اور باپ دونوں کی ہی عزت نہیں کرتے یا پھر دونوں کی عزت کرتے ہیں۔ خیر ہم اس چکر میں نہیں پڑتے۔ میں تو آپ کو یہ بتانے جارہا تھا کہ ضروری نہیں امریکن بچوں کے "والد" بھی ہوں۔ عموما یہ لوگ "والدہ" سے ہی کام چلا لیتے ہیں۔ کسی فرانسیسی نے امریکنوں کو طعنہ دیا تھا کہ جب امریکن فارض ہوں اپنا باپ تلاش کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ قیامت کے روز میدان حشر میں سب کو ماں کی نسبت سے پکارا جائے گا۔ سنا تھا۔ عمل کرتے اس دنیا میں امریکیوں کو دیکھ لیا ہے۔ "حرامی بچوں" کا تناسب یہاں کیا ہے۔ ؟ اسی ایک بات سے اندازہ لگا لیجئے۔ میں نے امریکہ 88ء سے 91ء تک چار مرتبہ گھوما ہے۔ اور خوب گھوما ہے۔

 

  لیکن ۔۔۔۔

 ایک وضاحت آغاز سے ہی کر دوں کہ میں نے امریکہ گھوڑے، گڑیا یا گدحے کی نہیں ایک انسان اور پاکستانی کی آنکھ سے دیکھا ہے۔ میرے پاس "دور اندر تک" جھان لینے والی نظر تو نہین ہے اس لئے ممکن ہے کہ آپ کو "دور اندر تاک" کی باتیں نہ بتا سکوں۔  لیکن !   وہ بہت کچھ ضرور دکھا دوں گا جو میں نے محسوس کیا ہے اور جیسا محسوس کیا ہے۔


Download Link

Post a Comment

0 Comments