Mata-e-Jaan Hai Tu, Farhat Ishtiaq, Novel, متاع جان ہے تو, فرحت اشتیاق, ناول,

 Mata-e-Jaan Hai Tu, Farhat Ishtiaq, Novel,  متاع جان ہے تو, فرحت اشتیاق, ناول,



"فاروق ایسوی ایٹس پلانرز اینڈ کنسلٹنگ انجینئر" اس نے نظریں اٹھا کر ان حروف کو پڑھا۔ شاہراہ فیصل سے نزدیک پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں دو ہزار گز کے اس ڈبل سٹوری بنگلہ میں فاروق ایسوسی ایٹس کا شاندار آفس تھا۔ وہ اندر داخل ہوئی تو فرم کا جیسا تصور اس کے ذہن میں تھا، اسے سب کچھ ویسا ہی دیکھنے کو ملا۔ گیٹ پر باوردی مسلح سکیورٹی گارڈ کے سامنے سے گذرتی وہ اندر داخل ہوئی تو بائیں جانب گیٹ سے لے کر بنگلے کے مرکزی حصے تک ہر طرف سر سبز و شاداب درخت اور خوشنما پھول پودے اپنی بہار دکھلاتے نظر آئے۔ اور دائیں جانب پارکنگ ایریا جہاں فرم  کے ملازمین کی گاڑیاں پارک ہوئی نظر آئیں۔

 

 پھولوں اور پودوں کی تراش خراش اور قطع برید کے انداز میں جاپانی رنگ چھلک رہا تھا۔ وہ اسے سراہتی مرکزی دروازے سے اندر داخل ہو گئی۔ ریسپشن پر دو خوش پوش لڑکیاں ٹیلی فون اور کمپیوٹر کے ساتھ مصروف نظر آرہی تھیں۔


Post a Comment

0 Comments