Baarish Main Judai, A. Hameed, Novel, بارش میں جدائی, اے حمید, ناول,
Baarish Main Judai, A. Hameed, Novel, بارش میں جدائی, اے حمید, ناول,
چونکہ ہماری اس کہانی کا تعلق لاہور شہر کی ایک خاص آبادی اور ایک
مخصوص طبقے سے ہے لہذا ہم ضروری سمجھتے ہین کہ پہلے آپ کا تعارف اس شہر کی دوسری
آبادیوں اور وہاں کے رہنے والوں سے کروادیا جائے۔ اس طرح سے آپ کی جان پہچان ہی کا
حلقہ وسیع نہیں ہوگا بلکہ ہماری کہانی والی آبادی کی شخصیت کے نشیب و فراز کو
سمجھنے میں مدد بھی ملے گی۔ ہم رسمی تعارف سے گریز کرتے ہوئے اس شہر کا تذکرہ
اخبار والون کے ساتھ روائتی انداز میں نہیں کریں گے۔ جو کہ عام طور پر ساتھ ہی بدن
گلی محلوں سڑکوں اور تفریح گاہوں کی تصویریں بھی چھاپ دیا کرتے ہیں۔ بلکہ ہم تو ایک
تجزیہ کار عجائب گھر کے گائیڈ کی طرح آپ کو بہت کچھ دکھاتے ہوئے آپ سے بہت کچھ
چھپا بھی جائیں گے۔ کیونکہ ہمارا کام تو بس اتنا ہے کہ ایک شئے کی ہلکی سی جھلک
دکھا کر آپ کو تجسس اور جستجو کے لئے کھلا چھوڑ دیا جائے۔ جیسے کوئی ریلوے گارڈ سیٹی
اور ہری جھنڈی دینے کی بجائے کہیں چھپ جائے اور انجن ڈرائیور اسے پلیٹ فارم پر
ڈھونڈتا پھرے۔
ویسے تو یہ شہر اتنا
پرانا ہے کہ ابھی تک اس کی کھدائی ہو رہی ہے لیکن ہمیں اس کے تاریخی پس منظر اور شجرہ نصب سے فی الحال کوئی سرو کار نہین
ہے۔ اگر پرانے قلعے والے ٹیلے کی دسویں یا گیارھوین تہہ سے قطب الدین ایبک کے
وقتوں کا کوئی سکہ برآمد ہوتا ہے تو ہزار بار ہوا کرے۔ ہمین تو اس پرنالے سے زیادہ
دلچسپی ہے جو قطب الدین ایبک کے مزار کے پہلو میں گرتا ہے۔ اس شہر میں ایسے
پرنالوں کی تصویر کے ساتھ کسی ہفتہ وار رسالے یا اخبار میں چھپ جائے تو خوب رہے۔
تھوڑی دیر کے لئے اس پرنالے می سے ہو کر اوپر غسل خانے میں جائیے تو سامنے ایک ٹوٹی
ہوئی ٹانگ والا پانی گرم کرنے کا حمام پڑا ہے جو پرانے صندوق کے ٹین سے بنا ہے۔
طاق میں پرانی وضع کے نمازیوں کی موٹی سی سفید مسواک پڑی ہے۔ دیوار میں ٹھکی ہوئی
کیل پر زنانہ پھولدار قمیص ٹنگی ہے۔ ۔۔
Post a Comment
0 Comments