Dastaan Go Ashfaq Ahmad, Biography, A. Hameed, داستان گو اشفاق احمد, اے حمید, سوانح عمری,
Dastaan Go Ashfaq Ahmad, Biography, A. Hameed, داستان گو اشفاق احمد, اے حمید, سوانح عمری,
پنے میٹھے الفاظ سے عوام الناس کی اصلاح کرنے
والی نابغہ روزگار شخصیت اشفاق احمد کو آج ہم سے بچھڑے 13 برس بیت چکے۔ وہ دن قوم
کو ایک ذات نہیں بلکہ ایک انجمن سے محروم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈرامہ انڈسٹری کو بھی
یتیم کر گیا۔ان کے جانے کے بعد اس قوم کو ایسا "داستان گو" نصیب نہیں
ہوا جو اپنے قصے ، کہانیوں سے علم و حکمت ، عقل و دانش اور فکر و حیرت کے موتی
بکھیر سکے۔
اس عظیم سخن طراز کا شمار ان ادیبوں میں ہوتا ہے
جو قیام پاکستان کے بعد ادبی افق پر نمایاں ہوئے۔ اردو ادب میں اشفاق احمد جیسی
کہانی لکھنے کا فن کسی دوسرے کو حاصل نہیں ہو سکا ۔یہی وجہ ہے کہ جب 1953 میں
انہوں نے افسانہ "گڈریا" لکھا تو شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ 1965 میں
جب ریڈیو سے فیچر پروگرام "تلقین شاہ" کرنا شروع کیا تو انہوں نے اپنی
ذومعنی گفتگو اور طرز مزاح کی وجہ سے عوام میں ایک منفرد مقام حاصل کیا۔ قصہ گوئی
کی بات کی جائے تو کوئی ٹی وی پروگرام انکے "زاویہ" کی برابری نہیں کر
سکتا۔
Post a Comment
0 Comments