Fitri Elaj, Hasan-ud-Din Ahmad, Ghulam Ahmad, Health, Medicine, فطری طریقہ علاج, حسن الدین احمد,غلام احمد,طب, صحت ،

 Fitri Elaj, Hasan-ud-Din Ahmad, Ghulam Ahmad, Health, Medicine,  فطری طریقہ علاج, حسن الدین احمد,غلام احمد,طب, صحت ،


انسان اور حیوان کا بنیادی فرق نطق اور شعور کا ہے۔ ان دوخداد صلاحیتوں نے انسان کو نہ صرف اشرف المخلوقات کا درجہ دیا ہے بلکہ اسے کائنات کے ان اسرار و رموز سے بھی آشنا کیا جو اسے ذہنی اور روحانی ترقی کی معراج تک لے جا سکتے تھے۔ حیات و کائنات کے مخفی عوامل سے آگہی کا نام ہی علم ہے۔ علم کی دو اساسی شاخیں ہیں باطنی علوم اور ظاہری علوم۔ باطنی علوم کا تعلق انسان کی داخلی دنیا اور اس دنیا کی تہذیب و تطہیر سے رہا ہے۔ مقدس پیغمبروں کے علاوہ، خدا رسیدہ بزرگوں، سچے صوفیوں اور سنتوں اور فکر رسا رکھنے والے شاعروں نے انسان کے باطن کو سنوارنے اور نکھارنے کے لئے جو کوششیں کی ہیں وہ سب اس سلسلے کی کڑیاں ہیں۔

 

 ظاہری علوم کا تعلق انسان کی خارجی دنیا اور اس کی تشکیل و تعمیر سے ہے۔ تاریخ اور فلسفہ، سیاست اور اقتصاد، سماج اور سائنس وغیرہ علم کے ایسے شعبے ہیں۔ علوم داخلی ہوں یا خارجی ان کے تحفظ و ترویج میں بنیادی کردار لفظ نے ادا کیا ہے۔








مطالعہ کریں

Post a Comment

0 Comments