Ghaza se Elaj, Encyclopedia, Ehtasham-ul-Haq Qureshi, Health, Medicine, غذا سے علاج, انسائیکلوپیڈیا, احتشام الحق قریشی, صحت, طب,
Ghaza se Elaj, Encyclopedia, Ehtasham-ul-Haq Qureshi, Health, Medicine, غذا سے علاج, انسائیکلوپیڈیا, احتشام الحق قریشی, صحت, طب,
اس کرہ ارض میں بسنے والی ہر مخلوق کو غذا کی ضرورت ہوتی
ہے۔ غذا جسمانی بھی ہوتی ہے اور غذا روحانی بھی ہوتی ہے کیونکہ انسان اور دوسری ہر
مخلوق جسم کے ساتھ روح بھی رکھتی ہے۔ اس کرہ ارض پر خواہ چرند ہوں یا پرند۔ خواہ
درندے ہوں یا انسان اور روحانی مخلوق جنات اور فرشتے ہوں۔ یا صحرا، خواہ درخت یا
پودے ہوں یا ندی نالے، ہر کوئی اپنی ضرورت کے مطابق کہیں نہ کہیں سے اپنی ضرورت کے
مطابق غذا حاصل کر رہا ہے۔ اگر اس کائناتی نظام کا بغور مطالعہ کیا جائے تو اکثر ایک
کا فضلہ دوسرے کی غذا بن جاتا ہے۔
جس طرح جسم کو
جسمانی غذا کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ آگ، مٹی ، ہوا پانی سے تخلیق ہوتی ہے اسی طرح جسمانی وجود کے اندر
روح بھی کام کرتی ہے چاہے وہ جسم کسی بھی مخلوق کا ہو کیونکہ اس کائنات کے اندر ہر
چیز اپنی شکل و صورت رکھتی ہے اور اس شکل و صورت کو تخلیق کرتی ہے۔ اگر جسم کی غذا
مادہ وسائل ہیں تو روحانی غذا روحانی
وسائل ہیں انسانی جسم جو کہ ایک مشین ہے اس مشین کو چلانے کے لئے روزانہ کم از کم
دو وقت کی غذا کی ضرورت پڑتی ہے۔
Post a Comment
0 Comments