Aurat Shadi se Zachgi Tak, Dr. Siddique Hashmi, Health, Medicine, عورت شادی سے زچگی تک, ڈاکٹر صدیق ہاشمی, طب, صحت,
Aurat Shadi se Zachgi Tak, Dr. Siddique Hashmi, Health, Medicine, عورت شادی سے زچگی تک, ڈاکٹر صدیق ہاشمی, طب, صحت,
وجود زن سے ہے رونق کائنات - نصف بہتر یا بیوی عورت کا وہ
روپ ہے جس میں سے مامتا پھوٹتی ہے۔ بیت اللہ کو جب ہم زمین کی ناف مانیں گے تو یہ
بھی ماننے کی بات ہے کہ اس کے قریب ترین مقام مدینۃ النبی ہے جو سراپا رحمت ہیں۔
بعینیہ عورت میں ناف کے قریب ترین مقام کو رحم کے نام سے پکارا جا سکتا ہے۔ اسی
رحم سے مامتا پھوٹتی ہے۔ اولاد کے لئے شفقت و محبت کے پھوٹنے والے چشموں (پستانوں)
کا منبع بھی یہی ہے۔ اسی سے انسانیت کو محبت و الفت و انس و احسان کی دولت حاصل
ہوتی ہے۔ ہندومت کے مطابق اچھا گیانی وہی ہے جو عورت بالخصوص اس کی شرمگاہ اور رحم
کا خیال رکھتا ہے۔ رحم میں تخم ریزی کرتا
ہے اور رحم رکھنے والی ہستی کی تپسیا کرتا ہے۔ حتی کہ وہ تو گائے کو بھی مانتا
ہے۔ قدیم سنسکرت کے مطابق ایک عورت میں چھ
خواص موجود ہوتے ہیں۔
1۔ کام کرتے وقت خادمہ
2۔ بات کرتے وقت عارفہ
3۔ خوبصورتی میں لکشمی
4۔ برداشت اور گذارا کرنے میں زمین جیسی،
5۔دیکھ ریکھ میں ماہ اور
6۔ بستر میں طوائف۔
Post a Comment
0 Comments