Tarjuma Kabir, Urdu Translation of Sharah Asbab, Medicine, Hakeem Kabiruddin, ترجمہ کبیر, شرح اسباب کا اردو ترجمہ, طب, حکیم کبیر الدین,
Tarjuma Kabir, Urdu Translation of Sharah Asbab, Medicine, Hakeem Kabiruddin, ترجمہ کبیر, شرح اسباب کا اردو ترجمہ, طب, حکیم کبیر الدین,
امراض چشم
امراض طبقہ صلبیہ : طبقہ صلبیہ وہ (ریشہ دار مضبوط) پردہ یا طبقہ ہے، جو دماغی موٹی
جھلی سے پیدا ہوا ہے۔ یہ جھلی بینائی کے پٹھے پر لپٹی ہوئی یا اس سے متصل ہوتی ہے۔
(یہ طبقہ تمام طبقات سے باہر ہوتا ہے، سامنے کی طرف اسی طبقہ سے قرنیہ بن جاتا ہے،
جو تقریباً چھٹا حصہ ہوتا ہے)۔ بعض اطباء اس طبقہ کہ طبقہ شمار نہیں کرتے، بلکہ ایک
جھلی کہتے ہیں۔ اس لحاظ سے طبقات چشم چھے ہوتے ہیں۔ (مگر اس کو طبقہ نہ کہنا غلط
ہے)۔ طبقات چشم کے شمار میں مشرحین کا اختلاف عرصہ سے چلا آرہا ہے۔
بعض اطباء انہیں
تین کہتے ہیں بعض پانچ اور بعض چھ، علاوہ ازیں بعض ایک، یا دو، یا چار یا سات بھی
کہتے ہیں۔ مگر حقیقت میں پہلے تین اقوال کی
توجیہ درست ہو سکتی ہے۔ اور پچھلے تینوں اقوال کی تاویل موجہ طور پر گز نہیں ہو
سکتی ہے۔ یہ بھی یاد رکھو کہ یہ اختلاف محض طرز بیان کا اختلاف ہے وہرنہ طبقات چشم
میں ہر ایک مشرح نے اپنے طرز بیان سے سب کو بیان کیا ہے۔ مثلاً جو لوگ تین طبقات
کہتے ہیں وہ طبقہ صلبیہ اور قرنیہ کو ایک ہی سمجچھتے ہیں۔ علی ہذا وہ طبقہ شیمیہ
اور عنبیہ کو ایک کہتے ہیں۔ کیونکہ طبقہ قرنیہ صلبیہ کا بڑہاؤ ہے۔ اور طبقہ عنبیہ،
طبقہ شیمیہ کا بڑہاؤ ہے۔ مگ چونکہ طبقہ قرنیہ میں بعض صفات ایسے پائے جاتے ہیں جو
طبقہ صلبیہ میں نہیں ہوتے۔
Download Part 1
Post a Comment
0 Comments