Tashkhees-e-Sabir, Hakim Mubashar Hasan, Medicine, تشخیص صابر, حکیم مبشر علی حسن, طب,

 Tashkhees-e-Sabir, Hakim Mubashar Hasan, Medicine, تشخیص صابر, حکیم مبشر علی حسن, طب, 




تشخیص کا لغوی معنی ہے "جانچ کا معین کرنا" یعنی کسی مرض کے متعلق تحقیق سے پہچان لینا کہ واقعی یہ مرض ہے۔ صحت جسمانی، نفسانی اور روحانی حیثیت سے مکمل خوشی کا نام ہے لیکن جب ان میں سے کوئی ایک متناسب نہ ہو تو وہ حالت مرض ہے۔ اس کی صحیح شناخت اور ان کی علامات و جسمانی اعضاء کی ساخت یا ان کے افعال میں کسی تبدیلی کی وجہ سے پیدا ہوچکی ہوں، تلاش کر کے متعین کر لینا کہ کس مفرد عضو میں بگاڑ ہے، تشخیص کہلاتا ہے۔

 

جن علامات کے ساتھ جسمانی مرضیاتی تبدیلیاں پائی جائیں، انہیں عضوی امراض (Organ Diseases) کہتے ہیں جبکہ ایسی علامات جن کے ستھ کوئی مرضیات تبدیلی موجود نہ ہو انہیں فعلیاتی امراض (Functional Diseases) کہتے ہیں اور وہ متعین اسباب جو امراض کی پیدائش کے سبب بنتے ہیں وہ مرضیاتی عوامل (Etiological Factors) کہلاتے ہیں۔ ان اسباب کے نتیجے میں جب مرض پیدا ہوتا ہے تو اس کا نتیجہ کامل شفایابی سے لے کر موت تک کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ اس متوقع نتیجے کے بارے میں قیاس آرائی کو انزار مرض (Progonisis) کہتے ہیں۔ سبب مرض کے تعین اور اس کی وجہ سے واقع ہونے والی عضوی خرابیوں کی نشاندہی کو تشخیص کہتے ہیں۔

Download

Post a Comment

0 Comments