Tajarbat-e-Tabeeb, Hakim Muhammad Saeed, Medicine, تجربات طبیب, حکیم محمد سعید, طب,

 Tajarbat-e-Tabeeb, Hakim Muhammad Saeed, Medicine, تجربات طبیب, حکیم محمد سعید, طب, 




ایک زمانہ تھا جب طب میں آرٹ و سائنس یا فن و علم کی بحث زور و شور سے جاری تھی۔ آرٹ کا رجحان رکھنے والے اسے آرٹ یا فن قرار دینے کے لئے دلیلوں کے انبار لگاتے تھے اور سائنس کے ذوق والے اسے سائنس یا علم قرار دیتے تھے۔ ان دونوں کی کشمکش میں طب بیچاری ایک طرف سہمی کھڑی رہتی تھی۔ وہ فریقین میں سے کسی طرف بھی جانے کے لئے طبعاً تیار نہیں تھی اور نہ ہو سکتی تھی، کیونکہ اسے معلوم تھا کہ اس کا تعلق انسان سے ہے جو خود روح اور جسم کا مجموعہ ہے۔ اسی وجہ سے وہ آرٹ و سائنس دونوں کی مظہر ہے اور جب تک اس کا تعلق انسان بلکہ حیوان سے بھی ہے۔ وہ فن اور علم دونوں کا مجموعہ رہے گی اور اس کے کسی ایک طرف کلیتاً جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ بہرحال یہ بحث اور کشمکش مرور زمانہ سے اب ختم ہو چکی ہے اور جو حقیقت پہلے خواص طب پر واضح تھی، وہ اب عوام طب پر بھی روشن ہوچک ہے۔ لیکن یہ بھی ایک واقعہ ہے کہ ذاتی رجحانات کا اثر بھی ہمیشہ قائم رہے گا اور آرٹ کے میلان والے طب کے فنی پہلو کو زیادہ اجاگر کرتے رہیںگے۔

 Download

Post a Comment

0 Comments